Select your Top Menu from wp menus

خون عطیہ کرنا ایک بہت بڑی نیکی اور ثواب کا کام ہے۔تمنا خان  بہار یوتھ فیڈریشن کی جانب سے سمستی پور میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

خون عطیہ کرنا ایک بہت بڑی نیکی اور ثواب کا کام ہے۔تمنا خان  بہار یوتھ فیڈریشن کی جانب سے سمستی پور میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) خون کا اکثر عطیہ کرنا دوران خون کے نظام میں بہتری لانے کا باعث بنتا ہے یہ باتیں ڈاکٹر نجیب الرحمن نے بہار یوتھ فیڈریشن کی جانب سے منعقد سمستی پور ضلع کے متھراپور جھلی چوک واقع راج پبلک اسکول کے احاطے میں خون عطیہ کیمپ کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ اس سے شریانوں کو نقصان کم پہنچتا ہے جس سے خون کے بلاک ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسان الفاظ میں ایسے افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 80 فیصد تک کم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کرنے والے افراد کم بیمار ہونے کے باعث اسپتال میں بھی بہت کم داخل ہوتے ہیں اور وہاں بھی ان کا قیام مختصر عرصے کے لیے ہوتا ہے، جبکہ ہارٹ اٹیک، کینسر اور فالج وغیرہ کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے خدمت خلق کی اس پہل کی سراہنا کرتے ہوئے تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے بہار یوتھ فیڈریشن کے صدر محمد تمنا خان نے کہا کہ۔ مجھے بے حد خوشی ہے کہ سمستی پور ضلع کے لوگوں نے اپنے خون کا عطیہ دیا ہے۔خون عطیہ کرنا ایک بہت بڑی نیکی اور ثواب کا کام ہے، اس سے زندگیاں بچتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن میں بھی ارشاد فرمایا کہ ’جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے تمام انسانیت کی جان بچائی‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ عطیہ کیمپ کا افتتاح سول سرجن ڈاکٹر سیارام مشر نے کیا اس موقع پر تقریباً چار خاتون سمیت 80 لوگوں نے خون عطیہ کیا جسمیں سردار منجیت سنگھ شاہنہ پروین کندن کمار شاہین پروین راج کمار قاری مطیع الرحمٰن مہتاب عالم غزالہ پروین آمینہ خاتون جمشید عادل جاوید ارمان خان محمد دانش دھرمیندر کمار وغیرہ شامل ہیں اس موقع پر صدر اسپتال کے نائب صدر ڈاکٹر اے این شاہی مجاہد آزادی عبدالکدیم ڈاکٹر وجے پرساد ورما لال بابو محمد ربید عالم منجیت سنگھ بگا بہار یوتھ فیڈریشن سمستی پور کے سکریٹری پپو خان عبدالقادر محمد عرفان محمد نسیم محمد جمال محمد غفران محمود عالم انمول کمار گپتا سورج منڈل محمد صابر صادق حسین کے علاوہ سیکڑوں لوگ موجود تھے
  • 1
    Share
  • 1
    Share