Select your Top Menu from wp menus

بھکتی اور ہیرو پرستی اس ملک کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔رام چندررام جوش و خروش کے ساتھ بابا صاحب کی یوم جینتی منایا گیا

بھکتی اور ہیرو پرستی اس ملک کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔رام چندررام  جوش و خروش کے ساتھ بابا صاحب کی یوم جینتی منایا گیا
سمستی پور(محمد مصطفیٰ)ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر نے دستور ساز اسمبلی کی تاریخ ساز تقریر میں کہا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں اپنے نظریات کوملک کے مفاد پر ترجیح دیں گی توہماری آزادی دوبارہ خطرہ میں پڑجائے گی اور شاید ہم اپنی آزادی کو دوبارہ کھودیں گے یہ باتیں سبکدوش فوجی رامچندر رام نے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 128واں جینتی کے موقع پر  دلسنگھ سرائے میں بابا صاحب کی مجسمہ پر گلپوشی کرنے سے قبل کہیں انہوں نے کہا کہ بابا صاحب نے ملک کی عوام کو خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ بھکتی اور ہیرو پرستی اس ملک کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہے ۔ جو اس ملک کا خاص مزاج ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ قوی اندیشہ ہے کہ جمہوریت میں بھی وہ اپنی آزادی کو کسی ایک فرد کے حوالے کرکے اپنے گوشوں میں نہ جابیٹھیں ۔انیوں نے کہا کہ کوئی شخص اپنی عزت کوئی عورت اپنی عصمت اور کوئی قوم اپنی آزادی کی قیمت پر کسی کی شکر گزار نہیں ہوسکتی ۔ بھکتی اور ہیروپرستی آمرانہ رجحان کو فروغ دیتی ہے سماج میں آزادی بھائی چارہ اور مساوات آزادی کا اولین تقاضہ ہے انہوں نے کہا کہ ۔ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اکثر اپنے ماننے والوں سے کہا کرتے تھے مجھے سر پر بیٹھاکر گھومنے سے بہتر ہے کہ میرے خیالات و نظریات کو اپنے دل و دماغ میں بٹھاؤ اس موقع پر ارون کمار گپتا انیل رام ونود پودار انیل کمار داس امیش رام مہیش کمار رام ویشناتھ رام رام پکار رام سنیل رام اجے راؤت آشیش سونی رنجیت کمار مہتو وریندر مہتو وغیرہ کے علاوہ سیکڑوں لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ یوم جینتی منایا۔
  • 1
    Share
  • 1
    Share