Select your Top Menu from wp menus

کمل ناتھ کے اوایس ڈی اور سابق مشیر کے یہاں انکم ٹیکس کا چھاپہ , اب تک نو کروڑ روپے برآمد

کمل ناتھ کے اوایس ڈی اور سابق مشیر کے یہاں انکم ٹیکس کا چھاپہ , اب تک نو کروڑ روپے برآمد

یواین آئی


نئی دہلی، 7 اپریل : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کےخصوصی ڈیوٹی آفیسر (او ایس ڈی) پروین ککڑ کے اندور اورسابق مشیر راجیندر مگلانی کے دہلی اور بھوپال میں واقع رہائش گاہ سمیت تقریباً 50مقامات پر محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے اتوار کوآج علی الصبح نے چھاپے کی کارروائی شروع کی،جس میں اب تک نو کروڑ روپے برآمد ہوچکے ہیں۔
محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ مارنے کی یہ کارروائی پیسوں کے لین دین کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ابھی تک محکمے کی ٹیم نے نوکروڑ روپے برآمد کئے ہیں۔مسٹر ککڑ نے مسٹر کمل ناتھ کے وزیراعلی بننے کے بعد دسمبر 2018 میں اوایس ڈی کا عہدہ سنبھالا تھا اور عام انتخابات کے اعلان کے بعد اس عہدے سے استعفی دےدیا تھا۔مسٹر مگلانی نے چھندواڑا میں الیکشن کے انتظام کےلئے حال ہی میں اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

مسٹر ککڑ کی اندور کے وجے نگر میں واقع رہائش گاہ،بی سی ایم ہائٹس میں واقع دفتر،ان کے ذریعہ چلائے جارہے ایک شادی ہال اور ایک فلیٹ پر چھاپہ مارنے کی کارروائی کی گئی ہے۔مسٹر مگلانی کی بھوپال اور دہلی میں واقع رہائش گاہوں پر چھاپہ مارنے کی کارروائی کی گئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ 50مقامات پر چھاپہ مارنے کی کارروائی جاری ہے جن میں مسٹر کمل ناتھ کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ ان کے ایک رشتہ دار راتل پوری اور ان کی کمپنی امیرا گروپ اور موزر بیئر شامل ہیں۔بھوپال ،اندور،گوا اور دہلی میں تقریباً 35مقامات پر چھاپے مارنے کی کارروائی کی گئی ہے جس میں تقریباً 300افسر شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ کولکاتہ کے کاروباری پارس لال لوڈھا کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارنے کی کارروائی کی گئی ہے۔چھاپوں کے دوران ضبط دستاویزوں کی تفصیلی جانچ کی جارہی ہے۔
مسٹر ککڑ ریاستی پولیس سروس کے سابق افسر ہیں۔انہیں گزشتہ دسمبر میں ریاست میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد وزیراعلی کمل ناتھ کا اوایس ڈی مقرر کیاگیا تھا۔وہ سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کانتی لال بھوریا کے اوایس ڈی بھی رہ چکے ہیں۔

  • 1
    Share
  • 1
    Share