Select your Top Menu from wp menus

جمیعت علماء سیتامڑھی مدراس ڈائرکٹری شائع کریگا

جمیعت علماء سیتامڑھی مدراس ڈائرکٹری شائع کریگا
 محمدصدرعالم نعمانی
مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمعیت علماءضلع سیتامڑھی وجنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند, ضلع سیتامڑھی نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ جمعیت علماء, ورابطہ مدارس سے تصدیق نامہ حاصل کرنےکےخواہش مند تمام مدارس کے نظماء , صدرالمدرسین واساتذہ کرام اپنے اپنے مدرسہ کے ان کاغذاتوں جیسے زمین کے قبالہ کی عکسی کاپی, بینک پاس بک کی عکسی کاپی, سالانہ آمد وخرچ کا مصدقہ گوشوارہ یاآڈٹ رپورٹ, ٹرسٹ کی عکسی کاپی, طلبہ وطالبات کی درجہ وار مجموعی تعداد, دارالاقامہ میں مقیم امدادی وغیر امدادی طلباء کی تعداد, داخلہ مقیم طلباء , وموجودہ مقیم طلباء کی تعداد, درجہ وار سالانہ امتحان کی عکسی کاپی,مطبخ کے رجسٹر کی کسی ایک مہینہ کی عکسی کاپی, ارکان شوری کی فہرست پتہ اور موبائل نمبر کے ساتھ تصدیق نامہ کے لئے اپنی درخواست صدر جمیعت, وجنرل سکریٹری رابطہ مدراس, ضلع سیتامڑھی کو 15اپریل تک لازمی طور پر دیدیں, اگر مزید تحقیق کی ضرورت محسوس کی گئ تو تحقیق کے بعد ہی تصدیق نامہ جاری کیا جائے گا,
نوٹ جمعیت علماء ضلع سیتامڑھی کے زیر اہتمام مدارس ڈائرکٹری شائع کیا جائے گا مزید جانکاری کے لئے جامعہ نعمانی ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی میں آکر یا موبائل نمبر 9006782686پر رابطہ کریں
  • 3
    Shares
  • 3
    Shares