ضرورت مندوں کے لئے کمبل تقسیم  کرنے کا پروگرام منعقد ہوا

0
کانپور (شکیب الاسلام) آج بروز منگل صبح دس بجےجمیعۃ علماء کانپور دیہات کے زیر اہتمام، بابا گارڈن وارڈ نمبر 3/پکھرایاں کانپور دیہات میں غریبوں اور ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد ہوا جس میں تقریبا سو ضرورت مندوں کو کمبل دیا گیا اس پروگرام میں
صدر جمعیتہ علماء کانپور دیہات مولانا عبدالماجد قاسمی نے افتتاحی کلمات کے ذریعہ لوگوں اس بات کی اپیل کی اس دنیا میں بہت سے لوگ پریشان حال ہیں جنکو زندگی گزارنے میں بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سردی کے موسم میں پوری ہندوستان اور ہمارے علاقے میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جنکے پاس سردی سے بچنے کے لئے کمبل اور دیگر اشیاء کا انتظام نہیں، اس لئے صاحب ثروت اور دولت مندوں کو چاہئے کہ وہ ایسے نادارومفلس حضرات کی بلا تفریق مذہب وملت خبر گیری کریں اور انکی امداد کریں اس سے اللہ راضی ہوگا اور انسانیت کی خدمت بھی ہوگی
جمعیتہ علماء کانپور دیہات کے اس پروگرام کا مقصد یہی ہے کہ بلا تفریق مذہب وملت ہر طبقے کی مدد کی جائے اور ہماری تنظیم دہائیوں سے خدمت کے اس کام کو انجام دے رہی ہے اور لوگ مستفیظ ہورہے ہیں
اس پروگرام میں خصوصی طور پر
مولانا عبدالماجد قاسمی صدر جمیعۃ علماء کانپور ۔
مولانا مبین احمد قاسمی کار گزار صدر جمیعۃ علماء کانپور دیہات ۔مولانا محمد سلیم قاسمی نائب صدر جمیعۃ علماء کانپور دیہات ۔حافظ محمد شکیل صاحب جنرل سیکریٹری جمعیت علماء کانپور دیہات سرپرست حافظ محمد نعیم صاحب
حافظ محمد اسد صاحب نائب صدر جمیعۃ علماء کانپور دیہات سیف الاسلام مدنی۔ قاری بلال احمد جامعی نقش بندی خزانچی جمیعۃ علماء کانپور دیہات سید محمد ارشد ۔حاجی نسیم ۔مفتی محمد شاہد قاسمی وغیرہ شریک رہے
 ان کے علاوہ جمیعۃ علماء کانپور دیہات کے ممبران شریک رہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.