Select your Top Menu from wp menus

کانگریس نے آندھرا پردیش کی لوک سبھا کی تین اور اسمبلی کی 41 نشستوں کے لئے امیدواروں کا کیا اعلان

کانگریس نے آندھرا پردیش کی لوک سبھا کی تین اور اسمبلی کی 41 نشستوں کے لئے امیدواروں کا کیا اعلان

یو این آئی


نئی دہلی، 21 مارچ : کانگریس نے آندھرا پردیش کی لوک سبھا کی تین اور اسمبلی کی 41 نشستوں کے لئے امیدواروں کا جمعرات کے روز اعلان کیا جبکہ چار اسمبلی سیٹوں پر پہلے ہی اعلان کئے گئے امیدواروں کو تبدیل کردیا ہے۔ پارٹی ریاست کی 22 لوک سبھا سیٹوں اور اسمبلی کی 132 نشستوں کے امیدوار پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔ پارٹی نے ریاست کی تین لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کے اعلان کے ساتھ ہی تمام 25 سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ کانگریس نے وشاکھاپٹنم سے رامنّا کمار پیڈاڈا، وجے واڑہ سے نرهرسیٹّي نرسمہا راؤ اور ناديال لوک سبھا سیٹ سے جے لکشمی نرسمہا یادو کو پارٹی کا امیدوار قرار دیا ہے۔ کانگریس کی لوک سبھا انتخابات کے امیدواروں کی یہ ساتویں فہرست ہے۔ آندھرا پردیش میں سبھی لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لئے 11 اپریل کوووٹ ڈالے جائیں گے۔

  • 1
    Share
  • 1
    Share