Select your Top Menu from wp menus

گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی جانب سے امیدوار نہ بنائے جانے پرکانگریس کارد عمل

گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی جانب سے امیدوار نہ بنائے جانے پرکانگریس کارد عمل

یو این آئی


نئی دہلی، 21 مارچ : کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بزرگ لیڈر لال کرشن اڈوانی کو گجرات کی گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی جانب سے امیدوار نہ بنائے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پارٹی کے بزرگوں کا احترام نہیں کرتے۔
کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رنديپ سرجےوالا نے ٹویٹ کیا کہ ’’پہلے مسٹر لال کرشن اڈوانی کو جبراً ’مارگ درشک منڈل میں بھیجا گیا، اب ان کی لوک سبھا سیٹ بھی چھین لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ’’مودی جی جب بزرگوں کی عزت نہیں کرتے تو وہ عوام کے اعتماد کا احترام کیسے کریں گے۔ بی جے پی کو اقتدار سے باہر کیجئے اور ملک کو بچايے۔
واضح رہے کہ بی جے پی نے آج پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جس میں مسٹر اڈوانی کی روایتی نشست گاندھی نگر سے انہیں امیدوار نہیں بنایا گیا ہے۔ گاندھی نگر سے بی جے پی صدر امت شاہ امیدوار کے طور پر اعلان کئے گئے ہیں۔

  • 1
    Share
  • 1
    Share