Select your Top Menu from wp menus

لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعرات کو پہلی فہرست جاری کر دی جس وزیر اعظم نریندر مودی کو وارانسی سے دوبارہ امیدوار بنانے کے ساتھ ہی پارٹی صدر امت شاہ کوگاندھی نگر سے امیدوار بنانے کا اعلان

لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعرات کو پہلی فہرست جاری کر دی جس وزیر اعظم نریندر مودی کو وارانسی سے دوبارہ امیدوار بنانے کے ساتھ ہی پارٹی صدر امت شاہ کوگاندھی نگر سے امیدوار بنانے کا اعلان

یو این آئی


نئی دہلی، 21 مارچ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعرات کو پہلی فہرست جاری کر دی جس وزیر اعظم نریندر مودی کو وارانسی سے دوبارہ امیدوار بنانے کے ساتھ ہی پارٹی صدر امت شاہ کو بزرگ لیڈر اور پارٹی کے بانی رکن لال کرشن اڈوانی کی روایتی سیٹ گاندھی نگر سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا گیا۔
بی جے پی کی مرکزی انتخابات کمیٹی کے سیکریٹری اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں پہلی فہرست میں 182 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
بی جے پی نے گاندھی نگر سے ممبر پارلیمنٹ اور پارٹی کے بانیوں میں سے ایک بزرگ لیڈرمسٹر اڈوانی کی جگہ پارٹی صدر مسٹر شاہ کو اتارا ہے۔ مسٹر شاہ اس وقت راجیہ سبھا رکن ہیں۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ لکھنؤ سے، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری ناگپور سے،وزیر مملکت برائے خارجہ جنرل وی کے سنگھ غازی آباد سے، ثقافت کے وزیر ڈاکٹر مہیش شرما گوتم بدھ نگر سے، کپڑے کی وزیر اسمرتی ایرانی امیٹھی سے، محنت کے وزیر سنتوش گنگوار بریلی سے، انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت ستیہ پال سنگھ باغپت سے، اطلاعات و نشریات کے وزیر کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کو جے پور دیہی سیٹ سے،سابق وزیر سنجیو بالیان مظفرنگر سے، محترمہ ہیما مالنی متھرا سے، ساکشی مہاراج اناؤ، مسٹر راجندر اگروال میرٹھ سے اور مسٹر ستیش گوتم علی گڑھ سے امیدوار اعلان کئے گئے ہیں۔

  • 1
    Share
  • 1
    Share