Select your Top Menu from wp menus

دکشن کننڈا پارلیمانی حلقے سے ایس ڈی پی آئی کے امیدوار الیاس محمد تمبے 

دکشن کننڈا پارلیمانی حلقے سے ایس ڈی پی آئی کے امیدوار الیاس محمد تمبے 
بنگلور ۔( پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کرناٹک شاخہ کی جانب سے منگلور میں منعقدہ ایک عوامی اجلاس میں پارٹی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے پارٹی کے ریاستی صدر الیاس محمد تمبے کودکشن کننڈا پارلیمانی حلقے سے امیدوار کے طور پر اعلان کیا۔عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر اور دکشن کننڈا پارلیمانی حلقہ امیدوار الیاس محمد تمبے نے کہا کہ ضلع میں کئی سالوں سے مسلمان، عیسائی اور دلت طبقات کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا رہا ہے۔ علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور لاء اینڈ آرڈر قائم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔اس بار ایس ڈی پی آئی دلتوں اور اقلیتوں کے ووٹوں سے اس سیٹ پر جیت درج کرے گی۔دکشن کننڈا کے عوام کانگریس اور بی جے پی کے متبادل کے طور پر ایس ڈی پی آئی کو دیکھ رہے ہیں اور اس مرتبہ ایس ڈی پی آئی کو اپنی بھر پور حمایت دے رہے ہیں۔ ہم عوام کے امیدوں پر پورا اترتے ہوئے انہیں بتائیں گے کہ ایک سیکولر پارٹی کیسی ہونی چاہئے اور ایک عوامی نمائندہ کو کس طرح عوام کی خدمت کرنی چاہئے۔ عوامی اجلاس سے ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید، قومی سکریٹری الفانسو فرانکو، ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان، ریاض فرنگی پیٹ، ریاستی سکریٹری اکرم حسن اور پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد شاکف نے خطاب کیا۔ عوامی اجلاس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام اور پارٹی کارکنان شریک رہے۔
  • 1
    Share
  • 1
    Share