Select your Top Menu from wp menus

کانگریس نے وزیراعظم کو کنبہ پروری کی سیاست سے اداروں کو برباد کرنے کا لگایا الزام

کانگریس نے وزیراعظم  کو کنبہ پروری کی سیاست سے اداروں کو برباد کرنے کا لگایا الزام

یو این آئی


نئی دہلی، 20مارچ : کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو کنبہ پروری کی سیاست سے اداروں کو برباد کرنے کے الزام پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ مسٹر مودی ایسا کرکے اس سچائی کو نہیں بدل سکتے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے۔
کانگریس کے میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ مشتبہ شناخت رکھنے والے وہ لوگ جنہوں نے تمام جمہوری اداروں کو برباد کردیا ہے، وہ دوسروں کو اپدیش دے رہے ہیں۔ بی جے پی۔ آر ایس ایس ثقافتی سامراج میں اعتماد رکھتے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں میں انہوں نے ملک کے ہر ادارے کی بنیاد تباہ کردی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ عوامی نمائندوں کو جوابدہ بنانے کے بجائے کچھ چنندہ ہاتھوں اور خفیہ گروپ میں فیصلہ کرنے کی طاقت آجانے اور اقتدار کی مرکزیت ہوجانے سے ہندستان کے ہر ادارے کی داخلی خودمختاری کمزور ہورہی ہے۔اہلیت کو نطرانداز کرکے بی جے پی۔آر ایس ایس نے ہر ادارہ کے اہم عہدوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
مسٹر سرجے والا نے مسٹر مودی پر اپنے فرضی بلاک کے ذریعہ صاف جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہاکہ وہ پارلیمنٹ،میڈیا، ریزرو بینک آف انڈیا اور عدلیہ تک کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہندستان کے اداروں کی سا لمیت کو کمزور کیا ہے۔

  • 1
    Share
  • 1
    Share
HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com