Select your Top Menu from wp menus

صمدیہ کالج آف آرٹس اینڈ کامرس، بھیونڈی میں انٹر نیشنل کانفرنس

صمدیہ کالج آف آرٹس اینڈ کامرس، بھیونڈی میں انٹر نیشنل کانفرنس

بھیونڈی شہر کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ ، بھیونڈی ویورس ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چل رہے،صمدیہ کالج آف آرٹس اینڈ کامرس میں گذستہ دِنوں “انٹر نیشنل کانفرنس بعنوان ہندوستانی سماج:ثقافتی، تجارتی،سماجی، سیاسی، فلسفیانہ اور تکنیکی تشخیص”منعقد کی گئی۔
کانفرنس کی ابتداء سالِ اول کے طالب شیخ اشفاق نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوتِ قرآن سے کی۔ جس کا انگریزی میں ترجمہ سالِ سوم کی طالبہ مومن بشرہ نے کیا۔ کالج کے پرنسپل محترم ڈاکٹر محمد عارف انصاری نے آئے ہوئے تمام مہمانان کا تعارف پیش کیانیز گلہائے عقیدت سے اُن کا استقبال بھی کیا۔اس موقع پر بھیونڈی ویورس ایجوکیشن سوسائٹی کے اعزازی سیکریٹری محترم عبدالماجد مومن صاحب نے بھیونڈی شہر کی مختصر تاریخ بیان کی اور اس کی ثقافتی اور سماجی خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی۔ سوسائٹی کے کلچرل کمیٹی کے چیئر مین اور کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین محترم ایڈوکیٹ نیاز مومن نے ہندوستانی کلچر، گائوں، شہر اور معاش کے متعلق اپنے تجربات بیان کیے ساتھ ہی انھوں نے قومی یکجہتی پر بھی اپنے تاثرات بیان کئے۔
کانفرنس کی ابتدائیہ تقریر چین سے تشریف لائے ڈاکٹر جیا ہائتو نے انڈیا اور چائنا کے سیاسی اور ثقافتی تعلقات پرپر مغز تقریر کی ۔اپنے کلیدی خطبہ میں ڈاکٹر اَنکُش ساونت (ممبئی یونیورسٹی) نے ہندوستانی سماج کی مختلف زاویوں سے ترقی اور درپیش آنے والے مسائل پر بہت ہی تفصیلی بحث کی۔بی این این کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اشوک واگھ سر نے ہندوستانی معیشت پر تفصیلی گفتگو کی۔ ڈاکٹر ششی کانت مالونکر سر (بی این این کالج، بھیونڈی) نے ہندوستانی انگریزی ادب کا اجمالی خاکہ پیش کیا۔ پروگرام کی صدارت فرمارہے یوکے سے آئے ڈاکٹر نادیر فیکری نے یو کے اور ہندوستانی کلچراور اُس کے اثرات پر بہترین گفتگو کی۔ ظہرانے کے بعد تمام مقالہ نگاروں نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔ کانفرنس میں کل ۱۰۸؍ایک سو آٹھ تحقیقی مقالے شامل ہوئے۔
کانفرنس کے اختتامیہ شیشن کی صدارت محترم ڈاکٹر ہیمنت پیڈنیکر سر (پرنسپل اُونڈے کالج، پالگھر) نے پرمائی اور اپنے طویل خطبہ میں پیڈنیکر صاحب نے نئے محققین کی حوصلہ افزائی کی، اور تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سوسائٹی کے صدر محترم شریف حسن مومن ،یوسف حسن مومن، اشفاق ہدایت اللہ مومن، یوسف رمضان، حافظ جمیل انصاری، کامریڈ اسرار احمد انصاری و دیگر اراکین موجود تھے۔ اس کانفرنس کو زینت بخشنے کے لیے بھیونڈی، ممبئی، سندھودرگ، رتناگیری، جلگائوں، دلّی وغیرہ سے بھی مقالہ نگار اور پروفیسر آئے ہوئے تھے۔
پروگرام کے آخر میں رسمِ شکریہ کالج کی اسسٹنٹ فروفیسر محترمہ شاریقہ پٹیل نے ادا کیے اور نظامت کے فرائض محترم عرفان احمد انصاری نے ادا کیے۔پورے پراگرام کو ترتیب دینے میں اسسٹنٹ فروفیسردیپک نائر IQAC Coordinator) ( کے ساتھ ساتھ کالج کے تدریسی و غیرتدریسی عملہ نے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔

شعبئہ نشرواشاعت
صمدیہ کالج آف آرٹس ینڈ کامرس، بھیونڈی

  • 1
    Share
  • 1
    Share