Select your Top Menu from wp menus

سرکاری اُردو ہائی اسکول (رمسا)چدری بیدرمیں جماعت دہم کے طلباء و طالبات کی وداعی جلسہ کا انعقاد 

سرکاری اُردو ہائی اسکول (رمسا)چدری بیدرمیں جماعت دہم کے طلباء و طالبات کی وداعی جلسہ کا انعقاد 

بیدر۔16؍مارچ ۔(محمدامین نواز)۔
سرکاری اُردو ہائی اسکول (رمسا)چدری بیدرمیں جماعت دہم کے طلباء و طالبات کی وداعی جلسہ کا انعقاد عمل آیا ۔ جلسہ کی صدارت محترمہ اقبال النساء بیگم صدر معلمہ مدرسہ ہذا نے فرمائی ۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز متعلم محمدامجد کی قرأ ت کلام پاک سے ہوا۔نیہا بیگم، خوشی فاطمہ ، عشرت بیگم، حافظہ زیبا خانم ،عشرت فاطمہ نے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ محترمہ اقبا ل النساء بیگم میر معلمہ سرکاری اُردو ہائی اسکول چدری نے مخاطب کرتے ہوئے طلباء و طالبات سے کہا کہ ابھی سے دہم جماعت کے امتحانات کی تیاریوں میں اپنے آپ کو مصروف رکھیں اور بہتر سے بہتر نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنے مدرسہ اور اپنے سر پرستوں کا نام روشن کریں انھوں نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کی تیاری کس طرح سے کرنی چاہیئے او ر اس کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور اسکو ل سے وداع ہونے والے تمام طلباء و طالبات کو دعائیں دیں۔ پانڈورنگ نڑونچے کنڑا ٹیچر،محمد نظام الدین ٹی جی ٹی ٹیچر ، عمرانہ بیگم معلمہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا و طالبات کو چاہیئے کہ وہ اپنی تعلیم کے طرف خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا زندگی میں کسی بھی مقصد حصول کیلئے علم اور جدو جہد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ طلباء و طالبات دن رات تعلیم کی طرف توجہ دیں۔ ،ڈاکٹر محمد عارف الدین مجاہدنے کہا انسان کو ایسا بننا چاہیئے جیسا کہ جلتی ہوئی موم بتی خو دجلتی ہے اور دوسروں کو روشنی دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہیئے کہ وہ خوشخط لکھنا سیکھیں اور امتحان گاہ کو جاتے وقت خوشی کے ساتھ جائیں۔انہوں نے بیشمار نصیحتیں کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کے وقت سب سے پہلے سوالی پرچہ پر اپنی توجہ دیں اور سوال کو اچھی طرح سمجھیں مختصر ہی مگر جواب لکھنے کی کوشش کریں۔اور تمام سوالات کے جوابات لکھنے کی کامیاب کوشش کریں۔انہوں نے طلباء کی ہمت و حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خدا نخواستہ اگر کوئی بچہ امتحان میں کامیاب ہونے سے یا کم نمبرات کی وجہ سے اپنے آپ میں احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں۔زندگی میں اور بھی موقع رہتے ہیں۔دوسری مرتبہ اچھے نمبرات سے کامیاب ہونے کی کوشش کریں۔مدرسہ کے معلمین و معلمات آپ کی ہر وقت رہنمائی کیلئے تیار ہیں۔ طالبات عشرت بیگم، یوشہ بیگم نے بھی مخاطب کیا۔انور فاطمہ ، عمرانہ بیگم ، فاطمہ بیگم معلمات شہ نشین پر وموجود تھیں۔ انیس فاطمہ طالبہ نے استقبالیہ خطاب کیا ،حافظ زیبا خانم نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔صبیحہ طالبہ نے اظہار تشکر کیا۔ ***

  • 1
    Share
  • 1
    Share