Select your Top Menu from wp menus

شارٹ سرکٹ سے لگی آگ ایک لاکھ کی املاک جل کر راکھ 

شارٹ سرکٹ سے لگی آگ ایک لاکھ کی املاک جل کر راکھ 
سیتامڑھی محمد صدرعالم نعمانی
باجپٹی ٹھانہ حلقہ کے ہرپوروا پنچایت کے عالم نگر میں تین بجے شب میں حافظ محمد محفوظ عالم کے آٹا چکی میشن کے مکان میں آگ لگ گئ جس میں تقریباً ایک لاکھ روہیہ کا سامان جل کر راکھ ہوگیا, وہی محمد چھوٹانی کے گھر میں بھی آگ لگنے کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے تین بجے شب میں لوگ گہری نیند میں سوئے ہوئے تھے تبھی چیخ وپکار کی آواز سنائ دی جب تک لوگ بیدار ہوئے تب تک آٹا چکی میل پوری طرح جلکر خاکستر ہوگیا تھا,قریب کے مکان سے بھی آگ کے شعلے اٹھنے شروع ہوگئے تھے بجلی کے تار کے جلنے اور گیس سلنڈر کے پھٹنے کی آواز اس قدر بھیانک تھی کہ آگ بجھانے والوں کی ہمت ٹوٹ رہی تھی بروقت اس کی اطلاع مقامی تھانہ وفائر برگیڈ کو دی گئ مگر فائر برگیڈ کے آنے سے قبل قبل تک سب کچھ جل کر راکھ کے دھیر میں تبدیل ہوچکا تھا,
  • 6
    Shares
  • 6
    Shares