Select your Top Menu from wp menus

پرسونی میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان             

پرسونی میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان             
مدھوبنی، بسفی14/مارچ(انعام الحق پرسونوی) مقامی بلاک حلقہ گاؤں پرسونی میں آج تقریباً ١١بجےاچانک محمد اسلام بن نورحسن مرحوم کے گھرمیں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہواہے۔ وہیں انکے پڑوسی ادریس شاہ کا بھی گھر جل کر راکھ ہوگیا۔یہ پوچھے جانے پر کہ آگ کیسے لگی؟ انهوں نے لاعلمی کا اظہار کیا. دراصل آگ لگنے کی صحیح وجہ کا پتا نہیں چل سکا۔جب آگ لگی تو محمد اسلام اور انکے گھر والے گھر پر موجود نہیں تھے بلکہ کسی ضروری کام سے باہر گئے ہوئے تھے۔آگ زنی میں جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے جب کہ مالی نقصانات زیادہ ہوئے ہیں۔دراصل محمد اسلام کے گھر میں بیٹا بیٹی کی شادی ہونے والی تھی وہ سارا کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔دوسری جانب ادریس شاہ کےبھی کم نقصانات نہیں ہوئے ہیں۔انکا بھی لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔گاؤں کے سبھی بڑے چھوٹے لوگ مل کر آگ بجھانے میں برابر کے حصہ دار بنے  ہیں۔خصوصاً آگ بجھانے میں مولانا ساجد حسین مدرس ریاض العلوم پرسونی، محمد شکیل، حافظ جاوید،افضل، عامر، عاقل، نظام، احمر، امتیاز احمد، محمد جنید، محمد قیس، نوشاد، دلکش، محمد لقمان وغیرہ شامل تھے اس موقع پر     جانے مانے سماجی کارکن غریبوں کے ہمدرد و کانگریس کے بڑےنیتا صابر حسین مستان جائے  واردات پر پہنچ کر غم زدہ گھر والوں کو ہمت دینے کا کام انجام  دیا اور صبر کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ گاؤں کے مکھیا کو جلد انکے راحت کا سامان مہیا  کرنا چاہئے مزید ان لوگوں کے نقصانات کی بھر  پائی کے لئے حکومت بہار کو آگاہ کریں گے اور میری ہمدردی آپ لوگوں کے ساتھ ہے جہاں ہماری  ضرورت ہوگی ہم مدد کرنے کو تیار ہیں۔
  • 1
    Share
  • 1
    Share