Select your Top Menu from wp menus

فوقانیہ مولوی کیلیۓ آن لائن فارم بھرنے کا حکم نامہ نامکمل

فوقانیہ مولوی کیلیۓ آن لائن فارم بھرنے کا حکم نامہ نامکمل
سمستی پور(محمد مصطفیٰ)مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے صوبائی کوآرڈینیٹر محمد شفیع انصاری‌‌‌ ضلع سکریٹری محمد تنویر عالم صدررضوان الحق نے آج ایک پریس ریلیز جاری کر کے چیئرمین مدرسہ بورڈ سے چند موضوعات پر یہ جاننے کی کوشش کی ہیکہ بغیر ورکشاپ سے فوقانیہ و مولوی کا امتحان آن لائن کیسے لیا جا سکتا ہے جبکہ اسکول بورڈ نے دو سال تک ورکشاپ ٹرائل کے بعد کامیابی حاصل کی تھی دوسری بات یہ ہیکہ مدرسہ بورڈ نے نہ تو مدارس کا اور نہ ہی صدرمدرس/ پرنسپل کا کورڈ جاری کیا ہے اسکا نقصان یہ ہیکہ طالب العلم کہیں سے بھی کسی مدرسہ کا نمبر ڈال کر ریگولر فارم پر کر لیگا اور مدارس بری طرح سے پھنس جائیگا اسکے لئے باضابطہ کوڈ ہونا ضروری ہے  تیسری اہم بات یہ ہیکہ چیئرمین موصوف نے 31 مارچ تک آن لائن فارم کی آخری تاریخ متعین کیا ہے انکو اتنا بھی معلوم نہی ہیکہ Financial year clossing مارچ میں ہی ہوتا ہے اور بیشتر بینک 25 مارچ کے بعد عوامی کام کو روک کر closing میں مصروف ہو جاتے ہیں ایسی صورت میں چالان بننا کیسے ممکن ہو سکتا ہے جسکا نتیجہ یہ ہوگا کہ بہت مختصر بچے فارم پر کر سکینگے اور امتحان دہندگان کی تعداد کم ہوگی جو باعث افسوس ہے اپریل اور مئ ماہ میں الیکشن ہے اور مئ میں ہی رمضان المبارک جیسا مقدس مہینہ شروع ہونا ہے ان حالات میں یقیناًً اساتذہ کی مصروفیت رہیگی ایسی صورت میں امتحان ممکن کیسے ہو سکتا ہے لھٰذا چیئرمین موصوف سے گزارش ہیکہ آپ جذبات میں کوئ فیصلہ نہ لیں جس سے طلبہ کا نقصان ہو کیونکہ آپ زیادہ سے زیادہ تین سال کی مدت کیلئے بورڈ کے چیئرمین ہیں اور مدارس کو ہمیشہ رہنا ہے اسلئے آپ اپنے عہدہ کا غلط استعمال نہ کریں جسکی وجہ سے مدارس یا طلبہ یا مدارس اساتذہ کا نقصان ہو ماضی میں آپ نے اپنے عہدہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے مدارس کو ٹرسٹ بنانے کا حکم نامہ بغیر بورڈ میٹنگ کئے ہوئے اخبار کے ذریعہ جاری کر دیا جو مدارس کے لئے نقصان دہ ہے اساتذہ کے ساتھ بد زبانی بد کلامی یہاں تک کہ مارپیٹ جیسے حرکات آپ نے اساتذہ کیساتھ کئے ہیں  جسکی MDO مزمت کرتی ہے ایک طرف تو چیئرمین اخبار کے ذریعہ اپی صفائ پیش کرتے کہ میں بورڈ کو بد عنوانی سے پاک کر دونگا اور دوسری طرف بورڈ کا سارا پیسہ نکال کر استعمال کر رہے ہیں اور اپنے سارے رشتہ داروں کو بورڈ میں نوکری فراہم کرہے ہیں بھولے بھالے اساتذہ کو گمراہ کر رہے ہیں یہاں تک کہ اب اخبار فروشی کا دھندہ شروع کر دیئے جو سراسر غلط ہے لھٰذا Team MDO چیئرمین موصوف کو آگاہ کر دینا چاہتا ہے کہ آپ  ا ساتذہ یا مدارس کو نقصان پہنچانے والے فیصلہ نہ لیں ورنہ اساتذہ آپ کے خلاف سڑکوں پر اتر نے کو مجبور ہو جائنگے۔
  • 1
    Share
  • 1
    Share