Select your Top Menu from wp menus

آتشزدگی سے چار گھر و ایک مویشی جل کر خاکستر

آتشزدگی سے چار گھر و ایک مویشی جل کر خاکستر
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ سے متصل  مال پور مشرقی پٹی پنچایت کے تحت وارڈ نمبر چار میں گزشتہ شب  تقریباً 11:00 بجے اچانک آگ لگنے سے بندیشور مہتو، ونود کمار، مہیشور مہتو اور راجیش مہتو کا پھوس کا  گھر اور ایک مویشی جل کر راکھ ہو گیا. ملی اطلاع کے مطابق اس آتشزدگی سے  لاکھوں روپے کا سامان، ضروری اشیاء سمیت مویشیوں کے لئے گھر میں رکھا بھوسا بھی جل کر راکھ ہو گیا. رات کے 11:00 بجنے کی وجہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں سوئے ہوئے تھے اس کی وجہ سے گھروں کے اندر سے سامان نہیں نکال پائے
آگ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے رنجیت کمار مہتا سمیت بہت سے دیہی باشندے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، لیکن اس وقت تک سب کے گھر مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکے تھے. پولیس اہلکار آتشزدگی کے تحقیات میں مصروف ہوگئی ہے کہ آتشزدگی کس وجہ سے رونما ہوا ہے
  • 1
    Share
  • 1
    Share