Select your Top Menu from wp menus

الفلاح مدرسہ خوشحال پارک میں تکمیل قرآن کی مناسبت سے دعائیہ مجلس کا انعقاد

الفلاح مدرسہ خوشحال پارک میں تکمیل قرآن کی مناسبت سے دعائیہ مجلس کا انعقاد

لونی:جامعہ اخلاقیہ اسلامیہ الفلاح مسجد کمپلیکس ،نزدمین روڈخوشحال پارک،کھجوری پشتہ روڈ،لونی،ضلع غازی آبادمیں ایک طالب علم جنید قریشی بن عبدالغفار قریشی کے حفظ قرآن کی تکمیل اور سات کم عمر طلباء کے حفظ کے آغاز کی مناسبت سے ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پرطیب ٹرسٹ دیوبند کے ترجمان مولانا شاہنواز بدر قاسمی نے کہاکہ میں الفلاح مدرسہ کے تعلیمی معیار اور تربیتی نظام کو دیکھ کر حددرجہ متاثرہوا ہوں، اس مدرسہ کے سبھی طلباء قرآن مجید کو مضبوط یادداشت اورتجوید کے ساتھ پڑھتے ہیں،جس سے اندازہ ہواکہ یہاں کے قابل اساتذہ کی محنت کا اثر ہے ۔ساتھ ہی یہاں نماز کے فرائض و نوافل اور سنن و مستحبات اور شب وروز کی مسنون دعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں،نیز ان کی عمدہ اخلاقی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیاجاتا ہے۔الحمدللہ یہ جان کر مسرت حاصل ہوئی کہ یہاں کے طلباء نے گزشتہ سالوں میں الہ آباد،ممبئی اور بہار میں منعقد ہونے والے مسابقوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیاہے۔ قبل ازاں مدرسہ کے طلباء نے مختلف تعلیمی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تلاوتِ قرآن،نعتیہ کلام، احادیث اور تقاریر پیش کیے جنہیں سامعین نے دلچسپی سے سنااور ان کی حوصلہ افزائی کی۔خاص طورپر ایک نابینا طالب علم نے تلاوت قرآن پیش کیا جسے سن کرسامعین جھوم اٹھے۔مدرسہ کے مہتمم مولانا نوشیر احمد اپنے بیان میں کہاکہ یہ مدرسہ قوم کے بے لوث خادم و رہنما حضرت مولانا اسرارالحق قاسمیؒ کی سرپرستی میں اس علاقے کی ضرورت کے تحت قائم کیا گیا تھا۔الحمدللہ گزشتہ پندرہ سالوں میں یہاں سے دو سوسے زائدبچے حافظ قرآن ہوچکے ہیں،جن میں ایک بڑی تعداد مقامی بچوں کی ہے اور آج بھی جس طالب علم کا حفظ مکمل ہوا ہے،وہ بھی اسی محلے کا بچہ ہے۔جس کے والد نے مدرسہ کے تمام طلبہ و اساتذہ کے علاوہ تین سوقریبی رشتہ دار و دوست احباب کی دعوت کا اہتمام کرکے خوشی کا اظہار کیاہے۔اس موقع پر قاری سجاد انورقاسمی،مولانانظام الدین قاسمی،قاری مظہر الحق فلاحی،حافظ تنویر عالم،قاری عبدالواحد اشاعتی،قاری اورنگزیب،حافظ حمادکشنگنجی،حافظ حیدر علی،بسم اللہ مسجد خوشحال پارک کے امام حافظ عابد،حافظ فرحان ،نعیم بھائی ، آفتاب بھائی ،بابوبھائی،جلال الدین،نعیم قریشی، بھائی علی اورجناب محسن سمیت بڑی تعداد میں مدرسہ کے خیر خواہان موجود رہے۔

  • 1
    Share
  • 1
    Share