مصیبت کے وقت میڈیا کا فریق کا کردار نبھانا انتہائی شرمناک،مفتی رضوان قاسمی. "لاک ڈاؤن کو کریک ڈاؤن نہ بننے دے حکومت”

0 117

 

ارریہ/2 اپریل/ تمام باشندگان ملک سے حکومت کے ذریعہ نافذ کیئے گئے لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مرکزی جمیعت علماء سیمانچل کے صدر جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاذ مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول دربھنگہ نے یہاں جاری اپنے پریس بیان میں کہا کہ موت برحق اور اس کا وقت متعین ہے زندگی اور موت کا مالک الله ہے لیکن آج کرونا جراثیم نے عالمی وبا کی جو شکل اختیار کر لی ہے اس سے ہر جگہ لوگوں میں خوف و ہراس ہے آفتوں مصیبتوں اور وبائی امراض سے بچنے کی حکمت و تدبیر اختیار کرنا شرعاً ضروری ہے منع نہیں ہے افواہوں سے اور زیادہ ماحول بگڑ رہا ہے ایسے دردناک حالات میں میڈیا کا فریق کا کردار نبھانا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے انہوں نے جاری پریس بیان میں کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں جھوٹی اور بے بنیاد خبروں پر لگام لگائے ، غلط خبریں اور افواہ پھیلانے والوں پر ایف آئی آر درج ہو جید. عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے جاری اپنے پریس بیان میں کہا کہ ملک کو قومی سطح پر پہلی بار اس طرح کے وبائی مرض اور آفتوں کا سامنا ہے اس لئے اچانک لاک ڈاؤن کے نفاذ پرحکومت بلا اختلاف مذہب و ملت رنگ و نسل اپنے شہریوں کا خیال کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کو کسی بھی طبقہ و فرقہ کے خلاف کریک ڈاون نہ بننے دے تاکہ حکومت کی بدنامی نہ ہو جید عالم دین مفتی رضوان قاسمی نے انتظامیہ اور پولس کے لوگوں سے بھی کہا کہ آپ لوگ بھی اسی سماج کے افراد ہیں حالات سے واقف ہیں پیار اور محبت کے ذریعے اس وبائی مرض پر قابو پانے کی مہم کو فروغ دیں میں جملہ باشندگان ملک کے ساتھ ساتھ اپنی قوم کے لوگوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے کان کھڑے رکھیں افواہوں پر دھیان نہ دیں اور قانون شکنی کے مرتکب نہ ہوں مصیبتوں اور بلاؤں کے وقت میں مذہب اسلام کے پاکیزہ روح پرور اُصول آپ کے سامنے ہیں اس پر عمل کرکے دنیا کو متاثر کریں ایسے برے وقت میں بطور خاص مظلوموں و مصیبت زدہ لوگوں کی آہ و بکاء سے بچیں کیونکہ خدا کی بے آواز لاٹھی حرکت میں ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.