Select your Top Menu from wp menus

ریاستی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی ترقی کیلئے منصوبہ سازی کے مقصد سے کمیشن برائے نوجوانان قائم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ رحیم خان 

ریاستی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی ترقی کیلئے منصوبہ سازی کے مقصد سے کمیشن برائے نوجوانان قائم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ رحیم خان 

بیدر۔19؍فروری۔(محمدامین نواز)۔
بنگلورو شہر کے ٹاؤن ہال میں ریاستی یوتھ کمیشن کے قیام کے متعلق منعقدہ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے ریاستی وزیر برائے یوتھ امپاور منٹ اینڈ اسپورٹس جناب محمد رحیم خان نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی ترقی کیلئے منصوبہ سازی کے مقصد سے کمیشن برائے نوجوانان قائم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بہتر صحت‘ معیاری تعلیم اور روزگار مہیا کرانے کے تئیں ریاستی حکومت پابند عہد ہے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے ریاستی یوتھ کمیشن کے قیام پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ملک کی آبادی کا50فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے‘ ان کی ترقی ملک کی نصف ترقی کے مترادف ہے۔انھو ں نے کہا کہ کیرلا میں پہلے ہی صوبائی یوتھ کمیشن کا قیام کیا جاچکا ہے ۔انھیں خطوط پر کرناٹک میں کمیشن کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس کمیشن کی ذمہ اری ہوگی کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے درکار سہولتوں کے متعلق وقتا فوقتا حکومت کی رہنمائی کرے اور معاشی طورپر ان نوجوانوں کو مستحکم کرنے کیلئے ایسے اقدامات تجویز کرے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور خود روزگاری کو بڑھاوا ملے۔ اس کے ساتھ ہی نوجوانوں میں احساس عدم تحفظ کو مٹایا جاسکے۔ جناب محمد رحیم خان نے بتایا کہ اس کمیشن کے قیام کے متعلق اپنے محکمہ کے افسروں کے ساتھ وہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور ریاست میں کیرلا سے بہتر مقاصد پر مبنی کمیشن کے قیام کی جدوجہد کریں گے۔***

  • 1
    Share
  • 1
    Share