Select your Top Menu from wp menus

اولیاء کرام نے اردو کی تبلیغ میں اہم رول ادا کیا ہے۔ مبین منور کرناٹک اردو اکادمی شہروں سے قریوں تک رسائی میں کامیاب۔ شاہد قاضی

اولیاء کرام نے اردو کی تبلیغ میں اہم رول ادا کیا ہے۔ مبین منور کرناٹک اردو اکادمی شہروں سے قریوں تک رسائی میں کامیاب۔ شاہد قاضی

بیدر۔19؍فروری۔ (محمد امین نواز)ؑ 
کرناٹک اردو اکادمی کے زیرِ اہتمام19 فروری 2019 دودھ نانا درگاہ میدان، لکشمیشورمیں ایک عالیشان ’’کل ہند مشاعرہ‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ “کرناٹک اردو اکادمی کا ہم لکشمیشور والے بے حد ممنون ہیں کہ انہوں نے ہمارے چھوٹے قرعہ کو ایک کل ہند مشاعرہ کے لئے منتخب کیا۔ یہ آپ ہی کی ایک کامیاب کوشش ہے کہ آپ نے اتنا اچھا خوبصورت ماحول یہاں بنایا” ڈاکٹر عبداکریم نے یوں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ مشاعرہ کی صدارت مبین منور، چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی نے فرمائی اور نظامت مشہور و معروف شاعر و صحافی جناب معین شاداب نے فرمائی۔ ڈاکٹر سہیل نظا م بربر ی، رکن ، کرناٹک اردو اکاد می ، سلیمان کانکے ، چیر مین ، درگا ہ کمیٹی ، شاہد قاضی ، رکن، کرناٹک اردو اکادمی مہمانانِ خصوصی موجود تھے۔ مشاعرہ سے پہلے مبین منور، چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی نے تمام شرکاء سے شہید فوجی نوجوانوں کے لئے ایک منٹ خاموش کھڑے ہوکر خراجِ عقیدت پیش کرنے کی گذارش کی۔ ’’ اردو بہت ہی میٹھی اور شیریں زبان ہے ، اولیاء کرام نے اردو کی تبلیغ میں اہم رول ادا کیا ہے، اولیاء سے محبت خدا سے محبت ہے۔ ‘‘نعت کا نظرانہ پیش کرنے سے پہلے چیرمین صاحب نے اپنے مختصر بیان میں یہ تاثرات پیش کئے۔ مندرجہ بالاشعراء شمیم راز سروشی، جامی کلینوی، یم آر قاسمی، احمد علوی ،خوشبو رام پوری، افضال دانش، سراج شولاپوری، سندر مالیگانوی، غوث پیر ہمدرد، رعنا زیب، رحمت اللہ رحمت ، ازل صدیقی نے شامعین کو اپنے اپنے کلام سے محظوظ فرمایا۔صاحب جان سکریٹری، درگاہ کمیٹی و کوآرڈینٹر کے شکریہ کے ساتھ مشاعرہ اختتام کو پہنچا۔ 

  • 1
    Share
  • 1
    Share