Select your Top Menu from wp menus

مر یم فاطمہ کو تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد سے اردو میں پی ا یچ ڈی کی ڈگری

مر یم فاطمہ کو تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد سے اردو میں پی ا یچ ڈی کی ڈگری
مرزا غالب کی اردو نثر کا تحقیقی وتنقید ی جائزہ موضوع پر تحقیق ۔اساتذہ‘والدین اورعزیز اقارب کی جانب سے مبارکباد

نظام آباد( 11فروری ۔راست) ڈاکٹر کے سمپت کمارکنٹرولر آف ایگزامینیشن تلنگا نہ یونیورسٹی نظام آباد کی جانب سے 7فروری کو جاری ایک اعلامیہ کے بموجب شعبہ اردو کی ریسرچ اسکالر مریم فاطمہ بنت محمد تاج الدین (موظف سروئیر لینڈ ریکارڈ نظام آباد) کو ان کے اردو تحقیقی مقالہ بہ عنوان “مرزا غالب کی اردو نثر کا تحقیقی وتنقید ی جائزہ” پر پی ایچ پی ڈی کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ڈاکٹر مریم فاطمہ نے یہ مقالہ محترمہ ڈاکٹر اطہر سلطانہ صاحبہ اسوسی ایٹ پر وفیسر ‘صدر شعبہ اردو وچیر پرسن بورڈ آف اسٹڈیز اردو تلنگا نہ یونیورسٹی کے زیر نگرانی تکمیل کیا۔ انہوں نے اس تحقیقی مقالے میں مرزا غالب کی حیات ‘ان کے مکاتیب اور دیگر نثری تحریروں کا مختلف ابواب میں تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کیا۔ پی ایچ ڈی زبانی امتحان کے ممتحن پروفیسر حبیب نثارصاحب صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدر آباد تھے ۔ اس موقع پر ممتحن‘ شعبہ اردو و دیگر شعبہ جات کے اساتذہ ‘کنٹرولر امتحانات کے ذمہ داروں کے علاوہ وائیوا میں شعبہ اردو ایم اے سال اول و دوم اور دیگر شعبہ جات کے کثیر تعداد میں ریسرچ اسکالرز موجود تھے۔ ڈاکٹر مریم فاطمہ نے کامیابی سے زبانی امتحان کا سامنا کیا اور مختلف سوالات کے تسلی بخش جوابات دیتے ہوئے پی ایچ ڈی ڈگری کی اہل قرار پائیں۔وہ تلنگا نہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو ایم۔اے کی اولین بیاچ کی طالبہ ہیں ۔ ایم ۔ اے اردو میں میرٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے علاوہ انہوں نے اے۔پی ۔ سیٹ 2012 بھی کامیاب کیا ہے ۔ شعبہ اردو اور دیگر جامعات میں انہوں نے مختلف سمیناروں میں تحقیقی مقالے پیش کئے۔اردو کے موقر رسالوں میں ان کے تحقیقی مضامین شائع ہوتے ہیں۔ کریسنٹ گرلز جونیر کالج نظام آباد ‘گورنمنٹ بوائز جونیر کالج نظام آباد میں گیسٹ جونیر لیکچرر اردو کی خدمات انجام دینے کے بعد اب وہ گورنمنٹ گرلز جونیر کالج نظام آباد میں گیسٹ اردو لکچرر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ڈاکٹر مریم فاطمہ کو پی ایچ ڈی ڈگری دئے جانے پرتلنگانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پی سامبیا۔رجسٹرار پروفیسر ڈی بالا راملو‘کنٹرورلر امتحانات ڈاکٹر کے سمپت کمار‘شعبہ اردو کے اساتذہ ڈاکٹر موسیٰ اقبال اسسٹنٹ پروفیسر اردو‘ڈاکٹر گل رعنا اسسٹنٹ پروفیسر اردو‘ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر اردو دیگر شعبہ جات کے صدور‘ اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز ‘ محترمہ نصرت جہاں صاحبہ پرنسپل گورنمنٹ جو نیر کالج گرلز نظام آباد ‘ سید مجیب علی ڈائرکٹر کریسنٹ گروپ آف اسکولس ‘ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو این ٹی آر ڈگری کالج محبوب نگر‘ ان کے والدین عزیز واقارب شوہر محمد عزیز الدین اور دوست احباب اور ضلع نظام آباد کے محبان اردو نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اور زندگی میں مزید ترقی کے لیے ان کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • 1
    Share
  • 1
    Share