Select your Top Menu from wp menus

جمہوریت کی اس جنگ میں تمام ووٹروں کو قربان دینی ہوگی:ضلع انتخابی افسر

جمہوریت کی اس جنگ میں تمام ووٹروں کو قربان دینی ہوگی:ضلع انتخابی افسر
(حافظ محمد ذاکر )
مین پوری 10 فروری، 2019۔
اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد کے بینر تلے امن انٹرنیشنل اسکول میں منعقد ووٹر بیداری مہم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع الیکشن افسر پردیپ کمار نے کہا کہ ووٹر جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ہر ایک ووٹر کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا، آئندہ لوک سبھا عام الیکشن میں ہر ووٹر کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی اس جنگ میں تمام ووٹروں کو قربان دینی ہوگی، جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے حق رائے دہی کرنا بہت ضروری ہوگا . ضلع انتظامیہ تمام پولنگ مراکز پر ووٹروں کو بنیادی سہولیات مہیا کرے گا، معذوروں کیلئے ہر پولنگ بوتھ پر وہیل چیئر دستیاب رہیں گی.
مسٹر کمار نے کہا کہ امیر، غریب ہرشخص کے ووٹ کی قیمت برابر ہے، آئین نے سبھی کو برابر کا حق دیا ہے. انہوں نے 01 جنوری 19 کو 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے ایسے ووٹروں جن کے نام ووٹر لسٹ میں پہلی بار شامل ہیں، سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ کا حق استعمال ضرور کریں ، ساتھ ساتھ آپ کے ارد گرد لوگوں کو بھی حق رائے دہی کے لئے حوصلہ افزائی کریں ،جمہوریت کی مضبوطی ہر ووٹر کے حق رائے دہی کرنے پر ہی منحصر ہے.
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ایک ایک جائز ووٹروں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا ضروری ہے، ووٹروں کی بے حسی کی وجہ سے گذشتہ انتخاب میں ووٹنگ کا فیصد کافی خراب رہا، جو تشویشناک ہے. انہوں نے کہا کہ انڈین الیکشن کمیشن میں پہلی بار ووٹروں کی سہولت کیلئے ‘‘سی وجل ایپ ’’لاگو کیا ہے ،جس پر کوئی بھی ووٹر الیکشن سے متعلق شکایت اپنے موبائل سے فوٹو کھینچ کر درج کرا سکتا ہے، شکایت پر5؍ منٹ میں کارروائی کی جائے گی.
اس موقع پر ضلع اسکول انسپکٹر سرویش کمار، اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے عہدیدار وغیرہ موجود رہے.
  • 13
    Shares
  • 13
    Shares