Select your Top Menu from wp menus

ریاست کے 11منتخب ضلع اور تعلقہ اسپتال میں ڈی این بی سنٹر کے قیام کیلئے2کروڑ روپیے مُختص

ریاست کے 11منتخب ضلع اور تعلقہ اسپتال میں ڈی این بی سنٹر کے قیام کیلئے2کروڑ روپیے مُختص

بیدر۔9؍فروری۔(محمد امین نواز)۔
چیف منسٹر مسٹر ایچ ڈی کمار سوامی طبی تعلیم محکمہ میں پراجیکٹوں اور ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ریاست کے 11منتخب ضلع اور تعلقہ اسپتال میں ڈی این بی سنٹر کے قیام کیلئے2کروڑ روپیے ‘10اضلاع بنگلور‘ ٹمکور‘ بیجاپور‘چتردرگہ‘دانوگیرے‘باگل کوٹ‘ چکمگلور‘ہاویری‘ کولار‘ اورچکبالا پور میں10کروڑ روپیے کی لاگت سے میمو گرام اینڈ پاپ اسمیرنگ اسکیننگ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔کاروار میں کاروار اسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے احاطے میں 450بستروں والا اسپتال اور اسپتال کی عمارت کیلئے150کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔کورگ کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس احاطے میں450بستروں والے اسپتال کیلئے100کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔بنگلور کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں450بستروں والے اسپتال کیلئے100کروڑ روپیے‘ بنگلورو کے قدوائی انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ز احاطے میں450بستروں والا اسپتال جو نجی ساجھیداری سے تعمیر ہورہا ہے اس کیلئے100کروڑ روپیے ۔ہبلی میں کرناٹک کینسر تھیراپی اینڈ ریسرچ سنٹر کے قیام کیلئے40کروڑ روپیے ۔حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ کے فنڈسے150کروڑ کی لاگت سے گلبرگہ میں جئے دیو اسپتال یونٹ جہاں300بسترہوں گے ‘تعمیر کیا جائے گا۔***

  • 1
    Share
  • 1
    Share