Select your Top Menu from wp menus

2کروڑ وپیے سے بیدر‘ بنگلور‘بلگاوی‘اور گلبرگہ ڈیویزنس میں آلور وینکٹ راؤ کے نام سے لنگویج ٹریننگ سنٹرز قائم کئے جائیں گے

2کروڑ وپیے سے بیدر‘ بنگلور‘بلگاوی‘اور گلبرگہ ڈیویزنس میں آلور وینکٹ راؤ کے نام سے لنگویج ٹریننگ سنٹرز قائم کئے جائیں گے

بیدر۔9؍فروری۔(محمد امین نواز)۔
محکمہ تعلیماتِ عامہ کیلئے مسٹر ایچ ڈی کمار سوامی چیف منسٹر کرناٹک نے کئی نئے پروگراموں کا اعلان کیا ہے جس میں بیدر‘ بنگلور‘بلگاوی‘اور گلبرگہ ڈیویزنس میں آلور وینکٹ راؤ کے نام سے لنگویج ٹریننگ سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ جس کیلئے بجٹ میں2کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔کرناٹک ایگزامنیشن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے سی ای ٹی امتحان آن لائن کے ذریعہ کروایا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈیجیٹل مارکس کارڈ جاری کرنے کیلئے 2کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔ہاسن ‘اور بلاری میں ویشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔فرسٹ گریڈ کالجس اور ینویرسٹیوں میں ملازمت پر مبنی تعلیم کیلئے تربیتی سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ سرکاری انجینئرنگ اور پالی ٹیکنکس میں لیبارٹریزاور ورکشاپ کی سہولت کیلئے10کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے دیڑھ ہزار اسکول عمارتوں کی تعمیر ‘5ہزار کمروں کو ترقی دینا ‘ایک ہزار اسکولوں میں کمروں کی تعمیر اور یہاں درکار سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک اسٹیٹ منیجر کا تقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔’’گرو چیتنا‘‘ پروگرام کے تحت ایک لاکھ اساتذہ کیلئے10دن کی تربیت ‘آر ٹی ای کے تحت منجمنٹ کمیٹی کو مزید اختیارات دیتے ہوئے داخلے میں شفافیت ‘بلاک سطح کے رپورٹ کارڈ اور اساتذہ اوروالدین کا اجلاس طلب کرکے طلباء کے مُظاہرہ میں بہتری لائی جاسکے۔آگے چار سال کے دوران ہوبلی سطح پر ایک ہزار کرناٹک پبلک اسکولس قائم کرتے ہوئے کیندریا اسکول کے طرز پر12ویں جماعت تک کی تعلیم ایک ہی چھت کے نیچے دی جائے گی۔***

  • 1
    Share
  • 1
    Share