Select your Top Menu from wp menus

عبدالقیوم انصاری کوچیرمین بنایا جانا مدارس ملحقہ کے لئے نیک فعال  

عبدالقیوم انصاری کوچیرمین بنایا جانا مدارس ملحقہ کے لئے نیک فعال  
سیتامڑھی/محمد صدرعالم نعمانی/ ابرارنعمانی :بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیرمین کے عہدہ پر عبدالقیوم انصاری کی تقرری مدارس ملحقہ کے لئے نیک فال ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار مولانا محمد صدرعالم نعمانی پرنسپل مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی وصدر جمیعت علماء ضلع سیتامڑھی نےایک اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ عبدالقیوم انصاری سکریٹری انجمن ترقی اردو بہار شروع سے ہی مدارس ملحقہ کے جملہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں تھے مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب 609مدارس کو پیمنٹ کے زمرے میں لانے کیلئے اس وقت کے وزیر تعلیم پی کے شاہی 31اگست 2015کو اپنی رہائش گاہ پر اساتذہ مدارس اور صحافیوں کے درمیان اعلان کرنے والے تھے اس وقت دھرنا کے مقام سے وزیرتعلیم کی رہائش گاہ تک جانے کے درمیان  عبدالقیوم انصاری نے راقم الحروف سےکہاتھا کہ ایک روزمیں مدرسہ بورڈ کا چیرمین ضرور بنونگا اور مدارس ملحقہ کے جملہ مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرونگا انکی بات کو اللہ نے قبول کرلی اور وہ مدرسہ بورڈ کے چیرمین بن گئے وزیراعلی بہار نتیش کمار اور وزیر تعلیم کرشن نندن ورما نے انہیں مدرسہ بورڈکا چیرمین بناکر انکے کندھوں پر 1942پیمنٹ والے اوردیگر مدرسوں کے مسائل کے حل کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے, میں امید کرتا ہوں کہ جس تندہی کےساتھ وہ انجمن ترقی اردو بہار کے سکریٹری کی حیثیت سے مدارس کے مسائل کو اٹھاتے تھے ان تمام مسائل کے حل کیلئے کئ گنا زیادہ خود حل کرنے کی کوشش کرینگے چیرمین بننے پر انہیں مبارکباد ونیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں
  • 1
    Share
  • 1
    Share