مرادآباد کے عہد کی ریلی نے اتر پردیش کے سیاسی مساوات کو بدل دیا: عمران پرتاپ گڑھی

0

 

کانگریس کی حکومت آنے پر کسانوں کے قرض معافی سمیت نوجوانوں کو روزگار دے گی:پرینکا گاندھی
آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر اور مرادآباد لوک سبھا کے سابق امیدوار عمران پرتاپ گڑھی نے مرادآباد میں منعقدہ عہد ریلی کو تاریخی قرار دیا اور اس زبردست عوام کی حمایت کے لیے مرادآباد ی عوام کا شکریہ ادا کیا۔عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ آج پرینکا گاندھی اپنے سسرال آئی تھیں، اور مرادآباد کے لوگوں نے آج اپنی بہو کو پلکوں پر بیٹھا کر استقبال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج خراب موسم اور بارش کی بوندوں کے درمیان بھی لوگوں نے پرینکا جی کے وعدوں کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ عمران پرتاپ گڑھی نے ریلی میں جمع ہونے والی بڑی بھیڑ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج مرادآباد میں ہونے والی اس ریلی نے اتر پردیش کے سیاسی مساوات کو بدل دیا ہے۔ اور یہ ریلی اتر پردیش کی سیاست میں ایک نیا باب لکھے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ جس طرح سے عمران پرتاپ گڑھی اپنے پارلیمانی حلقہ مرادآباد میں کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت میں لگے ہوئے تھے اور جگہ جگہ عوام کے درمیان جاکر کے جلسہ کررہے تھے۔ عمران پرتاگڑھی کی کال پر مراد آباد کے لوگوں نے مرادآباد کے جلسے کو تاریخی جلسہ بنا دیا۔ مرادآباد کو ہمیشہ سماج وادی پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے، ایسے میں کانگریس پارٹی کے لیے اس ضلع میں کامیاب ریلی نکالنا ایک بڑا چیلنج تھا، لیکن جس طرح سے عمران پرتاگڑھی خود آئے اور بھیڑ کو اکٹھا کرنے کے لیے مورچہ سنبھالااور ریلی کو کامیاب بنایا یہ عمران پرتاپ گڑھی کی محنت کا نتیجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے روکنے کے باوجود لاکھوں لوگ کانگریس کے پروگرام میں آئے اور اس ریلی کو تاریخی ریلی بنا دیا۔ اس ریلی کو دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ مرادآباد کی ریلی مغربی اتر پردیش کی سب سے بڑی اور کامیاب ریلی ہے، سب کو موقع دیا اور دیکھا، اس بار کانگریس کو موقع دو اور دیکھو۔ سبھی پارٹیاں وعدے کر رہی ہیں لیکن کانگریس پارٹی اپنے وعدے کو پورا کر کے دکھائے گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس جو وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئندہ اسمبلی انتخابات میں 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دے نے کا وعدہ کیا۔ کانگریس کی حکومت آنے پر کسانوں کے قرض معافی سمیت نوجوانوں کو روزگار دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.