ایسوسی ایشن دہلی واے اینڈ ایس فارمیسی دہلی کی جانب سے مسابقہ نعت و پینٹنگ میں شرکاء کو انعامات کی تقسیم

0

 

 

مسابقہ نعت میں دوم پوزیشن روشن گڑھ کی طلبہ دانشہ خاتون نے حاصل کی
رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
روشن گڑھ/باغپت (آئی این اے نیوز 25/نومبر 2021)
اوریکل ببلک اسکول سلیم پور دہلی میں عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن دہلی واے اینڈ ایس فارمیسی دہلی کی جانب سے آن لائن مسابقہ نعت و پینٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا،جس میں صوبہ یوپی دہلی بہار مہاراشٹر راجستھان و ہریانہ کے مختلف مدارس و اسکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی، ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ میں واقع مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام کے بھی طلباء و طالبات نے شرکت فرما کر اپنے اپنے پروگرام پیش کیے تھے،جس میں مسابقہ نعت میں مدرسہ کی دانشہ خاتون بنت حسرت علی روشن گڑھ نے دوم پوزیشن حاصل کی تھی جن کو آج میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کے طور سے مسابقہ کے کنوینر حکیم عطاء الرحمن اجملی نے شرکت فرمائی، نظامت کے فرائض مفتی محمد دلشاد قاسمی نے انجام دیے، تقریب میں تشریف لائے حکیم عطاء الرحمان اجملی نے کہا کہ ہمارا یہ ہر سال مسابقہ منعقد کرانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ بچوں میں مختلف صلاحیت جو پوشیدہ رہتی ہے وہ منظر عام پر لائی جائے، اور بچوں کو حوصلہ دیا جائے کہ وہ بھی کچھ کر سکتے ہیں وہ کسی سے کم نہیں ہے،اس لیے ہر طرح کے مسابقہ میں اپنے آپ کو آگے بڑھائیں تاکہ ہر بلندی آپ کا مقدر بن سکیں، تعلیم کو پوری دلجمعی و پختگی کے ساتھ حاصل کریں بھلے ہی تعلیم دینی ہو یا دنیوی ترقی بہرحال تعلیم ہی سے ممکن ہے ورنہ ہم یوں اس ملک میں غلاموں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے، تعلیم حاصل کرنے کو اپنا مقصد اصلی بنائے بھلے ہی کتنی ہی پریشانیاں آئے مگر تعلیم سے نہ بھاگے، جب ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کرسکتے ہیں،
مدرسہ کے ناظم مفتی محمد دلشاد قاسمی نے کہا کہ مدرسہ ہٰذا سے مسابقہ نعت میں 18 اور مسابقہ پینٹنگ میں بھی 18 بچوں نے شرکت فرمائی تھی، جس میں ماشاءاللہ مسابقہ نعت میں تقریباً 350 بچوں کے اندر دوم پوزیشن مدرسہ ہٰذا طالبہ دانشہ خاتون بنت حسرت علی روشن گڑھ نے کی ہے جو ادارے کے ساتھ ساتھ پورے ضلع و صوبہ کے لیے خوشی کی بات ہے، اتنے طلباء و طالبات میں پوزیشن حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا، سبھی دل و جان سے محنت کریں گے تو باقی بچے بھی انشاء اللہ آگے بڑھنے میں کامیاب ہوں گے، اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو شیلڈ سند و کچھ قیمتی کتاب عطاء فرما کر حوصلہ افزائی کی گئی باقی طلباء و طالبات کو بھی سرٹیفکیٹ و انعامات سے نوازا گیا، اس موقع پر حافظ محمد زاھد حافظ عبد القیوم، قاری عبداللہ بدری، ماسٹر عبدالمومن محمد شہزاد محمد لقمان وغیرہ وغیرہ موجود رہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.