Select your Top Menu from wp menus

صحافتی خدمات کے اعتراف میں نوجوان صحافی یحی فہیم اور کلیم اختر شفیق نوازے گئے 

صحافتی خدمات کے اعتراف میں نوجوان صحافی یحی فہیم اور کلیم اختر شفیق نوازے گئے 
پٹنہ ( پریس ریلیز) نور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی،دربھنگہ کے زیر اہتمام بہار کے جواں سال نامور مقبول شاعر وادیب بہترین انشاء پرداز جمیل اختر شفیق کی تازہ تخلیق ’’دھوپ کا مسافر ‘‘ کااجراء اور شعری نششت کا انعقاد بہار اردو اکادمی میں ہوا جس کی صدارت بہار اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین جناب مشتاق احمد نوری نے کی جبکہ اس پروقار رسم اجراء تقریب کی نظامت  نوجوان  صحافی و ادیب نورالسلام ندوی نے بحسن و خوبی انجام دی اس موقع پر جناب امیتاز احمد کریمی ڈائریکٹر، اردو ڈائریکٹریٹ،محکمہ کابینہ، ڈاکٹر شکیل احمد قاسمی اورینٹل کالج پٹنہ، ڈاکٹر ریحان غنی سینئر صحافی پٹنہ، وغیرہ کے علاوہ درجنوں ادباء و شعراء موجود تھے  اس  موقع پر روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ کے ” بچوں کا صفحہ ایڈیشن کے انچارج جناب یحی فہیم اور سیتامڑھی کے نوجوان متحرک و فعال صحافی کلیم اختر شفیق کو  صحافتی خدمات کے اعتراف میں شال اوڈھاکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی, واضح رہے کہ صحافی یحی فہیم کو بہار اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین جناب مشتاق احمد نوری نے شال اوڑھا کر  صحافتی میدان میں اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی تو وہیں سیتامڑھی ضلع کے متحرک و فعال صحافی شعرو شاعری کی دنیا میں قدم رکھنے والے خوبصورت شاعر  جناب کلیم اختر شفیق کو اس اعتراف میں جناب امیتاز احمد کریمی ڈائریکٹر،اردو ڈائریکٹریٹ،محکمہ کابینہ نے شال اوڑھا کر حوصلہ افزائی کی  اس موقع پر روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ کے ایڈیران سب ایڈیٹر اور دیگر تمام  کئی ادبی سماجی اور سیاسی لوگوں نے مبارک باد پیش کیا,مبارکباد پیش کرنے والوں میں محمد عاصم سلفی، نور السلام ندوی، جمیل اختر شفیق،کامران غنی صبا، انظار احمد صادق، عنایت اللہ جوہر اصلاحی، مولانا عبدالخالق القاسمی بیورو چیف اسٹارنیوزٹوڈے مظفرپور, اشتیاق احمد، مولانا عنایت اللہ ندوی،شاہد انور، اکرم ظفیر،امجد کلیم،حافظ مصطفے سمستی پور,شاداب انجم, اے خالق ذاکر، شہاب الدین، ماسٹر محمد شفیق، مسرور فیض، سیماب اختر، ریاض الدین، تبریز فراز، ضیاء اللہ صادق، تاج الدین تیمی، الطاف حسین ندوی، مطیع الرحمن قاسمی، واجد شمس، یوا نیتا، ذکی حیدر، نسیم حیدر، عارف انصاری سمیت سیاسی و سماجی لوگوں نے مبارکبادی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
  • 4
    Shares
  • 4
    Shares