Select your Top Menu from wp menus

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن اضافہ

یو این آئی




نئی دہلی، 11 جنوری : ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا۔
چار بڑے شہروں میں پٹرول 19 سے 20 پیسے اور ڈیزل 28 سے 30 پیسے مہنگا ہوا۔ دہلی میں پیٹرول 19 پیسے بڑھ کر 69.07 روپے اور ڈیزل 28 پیسے کے اضافے کے ساتھ 62.81 روپے فی لیٹر ہو گیا۔
تجارتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 74.72 روپے اور ڈیزل 65.73 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ کولکتہ میں دونوں ایندھن کے دام بالترتیب 71.20 اور 64.58 روپے فی لیٹر رہے۔ چنئی میں پٹرول 71.67 روپے اور ڈیزل 66.31 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

  • 1
    Share
  • 1
    Share