Select your Top Menu from wp menus

قومی و ملی ترجمان سہارا ایکسپریس کے زیر اہتمام عربک اینگلو اسکول میں اردو ادب کی ترویج اور اس کی اشاعت کے لئے صحافیوں کی مشاورتی مجلس کا انعقاد,اردو کی ترقی اور اس کے استحکام پر زور,اردو. ادب میں نئی روح پھونکنے کے لئے,صحافی اور دانشوران کا اظہار خیال,

قومی و ملی ترجمان سہارا ایکسپریس کے زیر اہتمام عربک اینگلو اسکول میں اردو ادب کی ترویج اور اس کی اشاعت کے لئے صحافیوں کی مشاورتی مجلس کا انعقاد,اردو کی ترقی اور اس کے استحکام پر زور,اردو. ادب میں نئی روح پھونکنے کے لئے,صحافی اور دانشوران کا اظہار خیال,
عبدالخالق القاسمی,اسٹارنیوزٹوڈے
مدھوبنی/سہارا ایکسپریس کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات 10 جنوری اینگلو عربک اسکول میگھون مدھوبنی میں مشاورتی مجلس کا انعقاد کیا گیا,جس کی صدارت کانگریس کے قدآور لیڈر سید تنویر انور ریٹرنگ آفیسر یوتھ کانگریس و سابق ریاستی جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس بہار نے کی,جبکہ نظامت کے فرائض,مشہور و معروف صحافی کلیم اختر شفیق نے بڑے اچھے اور خوبصورت انداز میں انجام دی,اس پروقار موقع پر اردو کی ترقی اور اس کے استحکام پر صحافی نے اظہار خیال کیا,اس موقع پر کانگریس کے متحرک و فعال نوجوان لیڈر تنویر انور نے اپنے صدارتی بیان میں کہا کہ,میں خوش قسمت ہوں کہ آپ لوگوں کے درمیان کچھ کہنے کا موقع ملا ہے,میڈیا ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے,میڈیا اس ملک کا چوتھا ستون ہے,ملک کے حالات کو بگاڑنے اور بحال کرنے میں میڈیا کا اہم رول ہوتا ہے,مگر افسوس اس بات کا ہے کہ دور حاضر میں میڈیا ضمیر فروش ہوگیا ہے,چند ٹکوں میں بکنا ان کی فطرت ثانیہ بن گئی ہے,ایسے پر آشوب موقع پر آپ سب لوگوں کو ایماندارانہ خیراخواہانہ,حوصلہ مندانہ اور جراتمندانہ رول ادا کرنا پڑیگا تب جاکر یہ ملک بدعنوانوں,رشوت خوروں سے پاک ہوگا اور اس ملک کو صحت مند طاقتور ملک بنا سکینگے,انہوں نے مجلس مشاورت میں شریک تمام صحافیوں کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے عزم مصمم اور مضبوط حوصلے کے ساتھ تاحیات اردو ادب کی خدمت کرنے کی تلقین کی,نظامت کے فرائض انجام دے رہے سہارا ایکسپریس بہار کے بیورو چیف کلیم اختر شفیق نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے اور روزنامہ سہارا ایکسپریس کی پذیرائی پر نمائندگان سہارا کو دلی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ سہارا چیف قمر عابدین کی مخلصانہ جھد مسلسل,محنت شاقہ اور آہنی حوصلوں نے اس پرنٹ اخبار کو ایک معیاری اخبار بنا دیا جس کو ہم سبھی لوگ سراہتے ہیں,اردو کی ترویج اور اس کے ارتقاء کے تعلق سے موصوف نے بڑی قیمتی اور دلنشیں باتیں کیں جس سے دل باغ باغ ہوگیا,اس نششت سے اینگلو عربک اسکول کے ڈائریکٹر عنایت ندوی نے کہا کہ ہندوستان جس کی خاک سے مولانا ابوالکلام آزاد,سید سلمان ندوی,مولانا مناظر احسن گیلانی,علامہ شبلی نعمانی,مولانا حسرت موہانی,مرزا غالب,اکبر الہ آبادی,سید عماد,کلیم عاجز ہستیاں اٹھیں,اور اردو ادب میں اپنا منفرد ایک مقام حاصل کیا,آج اسی چھوڑا ہوا قیمتی اثاثہ,اور ان کی علمی و ادبی کارناموں کی ترجمانی کے لئے اس مشاورتی مجلس کا انعقاد کیا گیا,انہوں نے سہارا ایکسپریس کی پذیرائی پر خوشی کا اظہار کیا اور متھلانچل کے مدھوبنی میں ایک آفس کے قیام کا فیصلہ بھی لیا جو عنقریب عمل میں آئے گا,اس موقع پر سہارا ایکسپریس نامہ نگار مظفرپور,اسٹارنیوزٹوڈے بیوروچیف عبدالخالق القاسمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اردو کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ,کم وقت میں الحمداللہ پرنٹ اخبار سہارا ایکسپریس نے اپنی الگ ایک شناخت بنا لیا ہے,جس کا سہرا چیف قمر عابدین,اور بہار کے چیف نوجوان صحافی کلیم اختر کے شفیق کے سر جاتا ہے,انہوں نے مزید کہا کہ سہارا ایکسپریس بہت کم دنوں میں ایک معیاری اخبار بن گیا ہے,اس اخبار کا معیار ہر پہلو سے بلند ہے,اس کو بلا مبالغہ اصلاحی ادب اور دبے کچلے لوگوں کا سچا نمائندہ کہا جاسکتا ہے,وہیں اس موقع پر موتیہاری کے متحرک و فعال نڈر صحافی اکرم ظفیر نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب لوگوں کو صحافت کے میدان میں ایمانداری سے کام کرنا ہوگا اور اردو کو نئی روح پھونکے کے لئے قدم سے قدم اور کاندھے سے کاندھا ملانا ہوگا,مسلک سے بالا تر ہوکر کام کرنا ہوگا,انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم سب لوگوں نے اس میدان میں قدم رکھا ہے تو ہمیں اندر قوت جوانمردی بھی پیدا کرنے ہوگی,اور نڈر بن کر رہنا ہوگا,اور مسلمانوں کے مسائل کو اٹھانا ہوگا تبھی جاکر ہم اور آپ قوم کے سچے اور پکے خادم بن سکتے ہیں,اس پربہار موقع پر دربھنگہ نامہ نگار شاداب انجم,پوپری نامہ نگار شہاب الدین,سمستی پور نمائندہ محمد مولانا مصطفی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اردو ادب کی ترقی کے لئے ٹھوس اور مضبوط اقدام اٹھانے کی بات کہی, بہار کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے صحافیوں نے سہارا ایکسپریس کا اجرا کرتے ہوئے,بانیان اردو ادب کو خراج عقیدت پیش کیا,آخر میں کلیم اختر شفیق اور عنایت ندوی نے مشترکہ طور پر آئے ہوئے تمام اراکین سہارا ایکسپریس کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا,اور پہر اس طرح نششت کا اختتام ہوا
  • 1
    Share
  • 1
    Share