Select your Top Menu from wp menus

جمعیت علماء سکرہنا کی کئی امور کو لیکر جمعرات کو آزاد مدرسہ اسلامیہ  ڈھاکہ کی مسجد میں میٹنگ  منعقد

جمعیت علماء سکرہنا کی کئی امور کو لیکر جمعرات کو آزاد مدرسہ اسلامیہ  ڈھاکہ کی مسجد میں میٹنگ  منعقد

موتیہاری ( فضل المبین)
جمعیت علماء سکرہنا کی کئی امور کو لیکر جمعرات کو آزاد مدرسہ اسلامیہ  ڈھاکہ کی مسجد میں میٹنگ  منعقد ہوئی ۔ جس میں سکر ہنا کے ہر بلاک سے اراکین کا انتخاب با اتفاق رائے کیا گیا ۔ وہیں جمعیت علماء ہند کے ذریعہ قوم و ملت کے خدمات پر بھی زور دیا گیا جبکہ دس روزہ اصلاح معاشرہ پروگرام کے انعقاد پر غور و فکر ہوا ۔ ساتھ ہی سابقہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سید طارق انور نے نئی کمیٹی کو اپنے متعلقہ حساب سپرد کئے ۔ اخیر میں جمیعت علماء مشرقی چمپا رن کے صدر مولانا عبد السلام قاسمی نے کہا کہ: جمیعت علمائے ہند مسلمانوں کی ہر سطح پر بے لوث خدمت کرنے کے ساتھ سلاخوں کے پیچھے بے قصور نوجوانوں کی رہائی جس سر عت کے ساتھ کرائی ہے وہ آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہے ۔سکرہنا کے نائب سیکریٹری مولانا جاوید مظاہری نے اپنے بیان میں کہا کہ : ضرورت اس بات کی ہے جمیعت کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچایا جائے ۔ اور برادران وطن کے ساتھ رواداری قومی یکجہتی کی شکلوں کو فروغ دیا جائے ۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں ڈھاکہ جامع مسجد کے امام مولانا نذر المبین ندوی ، مولانا امان اللہ مظاہری ،آزاد مدرسہ کے صدر مولانا حسین اختر  مفتی ثنا ء اللہ قاسمی ، مولانا محمد ابو سلمان احمد قاسمی ، مولانا عبد اللہ مظاہری ، مولانا حبیب اللہ ، مولانا عظیم الرحمن سمیت کئی اسماء شامل ہیں ۔

  • 1
    Share
  • 1
    Share