Select your Top Menu from wp menus

لوکہا بلوا ٹولہ گاؤں میں ہتھیار بند بدمعاشوں نے 6 گھروں میں جم کر لوٹ پاٹ کی اور لاکھوں کے سامان کو اڑا لے گئے

لوکہا بلوا ٹولہ گاؤں میں ہتھیار بند بدمعاشوں نے 6 گھروں میں جم کر لوٹ پاٹ کی اور لاکھوں کے سامان کو اڑا لے گئے

مشرقی چمپا رن ( فضل المبین)
ضلع کے پہاڑ پور تھانہ حلقہ کے خیروا کوٹھی اور لوکہا بلوا ٹولہ گاؤں میں بدھ کی رات تقریبا پندرہ ۔ بیس کی تعداد میں آئے ہتھیار بند بدمعاشوں نے 6 گھروں میں جم کر لوٹ پاٹ کی ، اور لاکھوں کے سامان کو اڑا لے گئے ۔ملی جانکاری کے ڈکیتوں نے پہلے خیروا کوٹھی گاؤں کو نشانہ بنایا وہیں لوگوں میں دہشت پھیلانے کے لیے بمباری کرنا شروع کردیا اور زبردستی گھروں میں داخل ہونے لگے ۔ جس کو دیکھ کر گاوں کے لوگ ڈر گئے اور کھیت ( سريه)کے جانب بھاگنے لگے۔ بدمعاشوں نے لالجی دھانگڑ ، ستیہ نرائن دهانگڑ ، امبیکا دھانگڑ اور مدن دهانگڑ کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا ۔ وہیں اس گاؤں سے متصل لوکہا بلوا ٹولہ میں دھرمندر پرساد اور موتی لال پرساد کے گھر کو نشانہ بنایا ۔ یہ موتی لال  نے ایک بدمعاش کو دبوچا اس کے بعد دھرمندر پرساد بھی بدمعاشوں پر لوہے کا رڈ لے کر ٹوٹ پڑے ۔ جس کے بعد بدمعاشوں نے ان کے اوپر بم پھینک دیا ہے جس سے وہ زخمی ہو گئے وہیں موتی لال پرساد کے پاؤں میں چاقو گود کر فرار ہوگئے ۔واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے سالوں بعد ہوئی ایسی ڈکیتی سے علاقہ کے لوگوں میں کافی خوف ہے ۔ واقعہ کی خبر پاتے ہی اریراج ایس ڈی پی او اجے کمار مشرا اور انسپکٹر رانا رانوجی سنگھ مقامی تھانہ صدر سی بی شکلا کے ہمراہ پورے عاملہ کے ساتھ پہنچ گئے ۔ اور لوگوں سے پوچھتا س کرنا شروع کردی ۔خبر کے لکھے جانے تک استاد جاری تھا اور ان آفیسران نے تین لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ طاس کر رہے تھے حالانکہ یہ ابھی تک خلاصہ نہیں ہو پایا ہے کہ وہ تینوں اس واقعہ میں ملوث تھے ۔ ادھر اس بڑے واقعی کی خبر ملتے ہی خود مشرقی چمپارن کے ایس پی اپیندر کمار شرما موقع واردات پر پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی مشرقی چمپارن میں ایک تاجر کے یہاں ڈکیتی ہوئی تھی جس کا بہت جلد خلاصہ ہو گیا تھا اور اس میں کے کئی سارے لوگ سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی اس لوٹ کے واقعہ کا بھی خلاصہ کر لیا جائے گا اور مجرم بہت جلد جیل رسید کیے جائیں گے ۔

  • 2
    Shares
  • 2
    Shares