Select your Top Menu from wp menus

رضوان قمرکانگریس اقلیتی شعبہ کے سکریٹری نامزد

رضوان قمرکانگریس اقلیتی شعبہ کے سکریٹری نامزد
نئی دہلی 10جنوری(پریس ریلیز)بہار پردیش کانگریس کمیٹی نے آج رضوان قمر کو پارٹی کے تئیں لگائو اور ان کے بہتر کام کو دیکھتے ہوئے بہار پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کا پردیش سکریٹری نامزد کیا ہے۔رضوان قمر کوپردیش کانگریس کمیٹی (شعبہ اقلیت)کا ریاستی سکریٹری بنائے جانے پر پردیش بھر میں خوشی کی لہر ہے ۔
واضح رہے کہ رضوان قمر زمین سے جوڑے کارکن ہیں ،انہوں نے سیاست یوتھ کانگریس سے شروع کی اور یوتھ کانگریس کے منتخب شیر گھاٹی اسمبلی کے جنرل سکریٹری بنیں اور اسی عہدے پر مسلسل ۹سال رہے ۔اب وہ اٹلیکچوئل کانگریس کے ضلع چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے تھے ۔اب ان کے اوپر ایک اور ذمہ داری ملنے سے پردیش میں خوشی کی لہر ہے اور وہ گیا ضلع کانگریس کمیٹی وچار بھاگ کا کامکرتے رہیں گے ۔
اس موقع پررضوان قمر انصاری نے کہا کہ پارٹی نے جس طرح ہمارے اوپر بھروسہ کرکے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی ہے میں بحسن خوبی اس کو انجام دینے کی کوشش کروں گا ۔بہار ایک ایسی ریاست ہے جہاں مسلمانوں کی حالت بد سے بدترہے۔ جس کی وجہ سے اقلیتوں کو یہاں کافی چیلنجز کا سامنا ہے ،انہیں سیاسی اور تعلیمی اعتبار سے بیدار کرنا نہایت ضروری ہے ۔تاکہ وہ پھر سے سیاسی و تعلیمی لحاظ سے اپنے کو مضبوط کرسکیں ۔میں پارٹی کو مکمل بھروسہ دلاتا ہوں کہ اقلیت کی فلاح و بہبود کے لئے میں اپنا تن من سب لگادوںگا ۔قومی صدر راہل گاندھی کے ہاتھ کو مضبوط کرتے ہوئے بہار میں کانگریس کا میاب بنانے کی پوری کوشش کروں گا ۔
  • 1
    Share
  • 1
    Share