بہار کے وت سمپوست اہلکاروں کو سالوں کا بقایہ انودان کی ادائیگی چٹھ تہوار سے قبل کرنے کا کیا گیا مطالبہ

0
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) بہار وت سمپوست اساتذہ و ملازمین فلاحی عظیم یونین کے صوبائی سیکریٹری مع ترجمان پروفیسر پی کے جھا پریم و ایم آر جنتا کالیج لکھنی پور مہیش پٹی اجیارپور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راحت حسین نے ایک اخباری بیان جاری کر بہار کے وت سمپوست اہلکاروں کو سالوں کا بقایہ انودان کی ادائیگی چٹھ تہوار سے قبل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وت سمپوست اہلکاروں کا گزشتہ چھ برسوں کا انودان بقایہ ہے اور حد تو یہ ہے کہ ہر دفعہ چانچ کے نام پر اس مسئلہ کو ٹال دیا جاتا ہے ابھی بھی سیشن 2014-16 کے انودان کو گزشتہ دو سالوں سے جانچ کے نام پر ٹالا جا رہا ہے کئی کالیجوں کا تو سیشن 2013-15 سے قبل کا بھی بقایہ انودان زیرالتوا میں ہے جبکہ دو سال قبل ہی حکومت سے اس بقایہ انودان کی ادائیگی کے لئے رقم الاٹ کر دی گئی تھی لیکن تعجب کی بات ہے کہ یہ رقم کالیجوں تک کیوں نہیں پہنچ رہی ہے انہوں بڑے ہی افسوس و مایوسی کے ساتھ کہا کہ بہار حکومت کو سبھی طرح کے ملازمین کے لئے رقم تو ہے صرف وت سمپوست اہلکاروں کے لئے رقم کی کمی ہے جبکہ ہر سال لاکھوں طلبہ وطالبات وت سمپوست ادارے سے تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ہوا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تہوار سے قبل بقایہ انودان کی ادائیگی حکومت کر دیتی ہے تو یونین اسکے لئے مشکور و ممنون ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.