سپر شائن آپٹیکل اینڈ ویلنیس ہیلتھ کیئر اینڈ اے اینڈ ایس فارمیسی، وزیر آباد، دہلی کی جانب سے بروز اِتوار ایک مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

0

 

سپر شائن آپٹیکل اینڈ ویلنیس ہیلتھ کیئر اینڈ اے اینڈ ایس فارمیسی، وزیر آباد، دہلی کی جانب سے بروز اِتوار ایک مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تقریباً 200 افراد نی آنکھیں اور ہڈیوں کی مفت جانچ کرائی۔ کیمپ میں ڈاکٹر حکیم عبدالقادر، ڈاکٹر ایڈیسن تھامس شیکھر کوہلی، آنکھوں کے معالج خورشید عالم نے اپنی خدمت انجام دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حکیم عبدالقادر نے معاشرے کے غریب طبقوں کے لیے ایسے کیمپوں کے انعقاد کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے جانچ کیمپ لگانا آج کے وقت میں بےحد ضروری ہیں۔ انہونے مزید کہا کہ جانچ کرانے والو میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے جنکی صحت سے گھر کے معاشی فلاح پر گہرا اثر پڑتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.