0 102

إنا لله وإنا إليه راجعون.
نورہ الیی سویزرلینڈ کی ایک معروف نومسلمہ اور داعیہ تھیں .انھوں نے 2002 ء کے ان کھٹن حالات میں اسلام قبول کیاجب سویزیر لینڈ میں اسلام پسندوں کا قافیہ تنگ کر دیا گیا .نورہ الیی نے محض 18 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا اور سویزرلینڈ جیسے ملک میں ایک باحجاب اور چہرہ کو کور کر کے نہایت متحرک رہتی تھیں .وہ گزشتہ پندرہ سال سے سویزر لینڈ میں اسلامو فوبیا اور حجابوفوبیا کے خلاف جنگ لڑ رہی تھیں .2006 میں جب سوئس حکومت نے حجاب پر پابندی عائد کی تب انھوں نے بڑے پیمانے پر اس کے خلاف آواز بلند کی .وہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہتی تھیں اور قرآن کے دئیے گئے حقوق سے انہیں آگاہ کرتی تھیں .قرآن کے متعلق وہ کہتی تھیں کہ یہی ہمارے مسائل کا حل ہے اس کو سمجھنا اور اس ساتھ وقت گزارنا اس دور کی اہم ترین ضرورت ہے. وہ ایک متحرک داعیہ تھیں اور نہایت ہی متقی اور عملی خاتون تھیں .وہ Swiss Central Islamic Council کے بانی ارکان میں سے بھی تھیں .کنسر کے طویل عارضہ میں کل ان کا انتقال محض 35 سال کی عمر میں ہوا .اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے .آمین .

مجتبیٰ فاروق

Leave A Reply

Your email address will not be published.