ممبران مشاورت کا صدر سے مرکزی مجلس  کی میٹنگ بلانے کا مطالبہ

0

نئی دہلی :  آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے پچھلے دو سالوں سے اپنی مرکزی مجلس (جنرل باڈی) کی ایک بھی میٹنگ منعقد نہیں کی ہے جبکہ دستور کی رو سے ہر سال کم از کم دو میٹنگیں بلانی ضروری ہیں۔ ایک سال قبل متعدد ممبران نے موجودہ صدر سے مرکزی مجلس کی میٹنگ بلانے کی مانگ کی تھی لیکن اس پر دھیان نہیں دیا گیا حالانکہ اسی عرصے میں مشاورت کی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد کی گئی ۔ اب جبکہ اگلے دسمبر میں مشاورت کا نیا الیکشن ہونا ہے، مشاورت کی مرکزی مجلس کے 35ممبران نے خط لکھ کر صدر مشاورت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی مجلس کی میٹنگ فوراً بلائیں۔ ممبران نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اگر یہ میٹنگ اگلے دو ہفتے میں نہیں ہوتی ہے تو وہ خود میٹنگ بلا کر ضروری فیصلے لینے پر مجبور ہوں گے۔ خط پر دستخط والوں میں مندرجہ ممبران شامل ہیں:  سابق صدر مشاورت ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں، سکریٹری  جنرل مشاورت مجتبی فاروق، ڈاکٹر قاسم رسول الیاس، مفتی عطاءالرحمن قاسمی، معصوم مرادابادی، سہیل انجم،پروفیسر اشتیاق احمد ظلی، پروفیسر محمد سلیمان،پروفیسر اخترالواسع، سابق ایم پی محمد ادیب، کمال فاروقی، مولانا محمد طاہر مدنی، انیس درانی، منظور احمد (آئی پی ایس، ریٹائرڈ)، خواجہ محمد شاہد اور ڈاکٹر سید احمد خان،  وغیرہ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.