الامداد چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین محمد صہیب اشرف نے بلا تفریق مذہب و ملت ڈور ٹو ڈور لوگوں میں کیا ماسک تقسیم

0 45

 

ٹرسٹ کے تحت 500 اھل خانہ کے درمیان 2000 ماسک ڈیٹول صابن اور وکس تقسیم کیا گیا

عبدالخالق القاسمی

مظفرپور/سیتامڑھی/کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے,اس مہلک وائرس کو لیکر ملک بھر میں افرا تفری کا ماحول ہے,موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اٹلی میں 6077,امریکہ میں 557,برطانیہ میں 335,ہندوستان میں 4 لوگوں کی موت واقع ہوچکی جس میں سے ایک بہار مونگیر کا رہنے والا سیف علی بھی شامل ہے,یہ وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے,400 سے زیادہ لوگ ملک میں اس وائرس سے متاثر ہے,وائرس کے اثرات اس قدر خطرناک ہے کہ فورا یہ مرض دوسرے میں سرایت کرتا ہے,یہی وجہ ہیکہ حکومت بہار نے پوری ریاست میں لوک ڈاؤن نافذ کردیا ہے,ضرورت کی اشیاء کے علاوہ ساری چیزیں بند ہیں,نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہے,سڑکوں پر رینگتی گاڑیاں اچانک بند ہوگئیں ہیں,بازار,مول,فیکٹری پوری طرح بند ہے,راشن کی قیمت آسمان چھو رہی ہے,غریب مزدور طبقہ کے لوگ مفلوک الحال گھروں میں پناہ گزیں ہیں,اچانک لوک ڈاؤن ہونے کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے,مگر اس مہلک اور متعدی وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدبیر بھی بہت ضروری ہے,اطباء کے کہنے کے مطابق اس وائرس سے بچنے کے لئے صفائی ستھرائی بہت ضروری ہے,گھر سے ضروری کام کے لئے ماسک کا ضرور استعمال کریں,یہی وجہ ہیکہ ملک بھر میں لوگ ماسک لگا رہے ہیں وہیں صفائی ستھرائی کا بھی پورا خیال رکھا جارہا ہے,لوگوں کو صاف ستھرے رہنے کی ٹریننگ بھی دی جارہی ہے,کھانے سے پہلے کھانے کے بعد,باتھ روم جانے سے پہلے اور باتھ روم جانے کے بعد صابن اور سیمپو کا استعمال کثیر تعداد میں لوگ کر رہے ہیں,ایسے میں ڈوبتے کو تنکا کا سہارا دینے کا کام الامداد چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین محمد صہیب اشرف صاحب بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں,انہوں نے مادھوپور سلطان پور میں گھر گھر جاکر بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں میں ماسک ڈیٹول صابن اور وکس تقسیم کیا,اس موقع پر ٹرسٹ کے کارگزار ذمہ دار مولانا عمر قاسمی کے علاوہ کارکنان ساتھ میں موجود تھے,تقریبا 500 اھل خانہ کے درمیان 2000 ماسک ڈیٹول صابن اور وکس تقسیم کیا گیا,دلچسپ بات یہ ہیکہ ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج صہیب صاحب نے نہ صرف اپنے ہاتھ سے ماسک تقسیم کیا بلکہ کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدبیر بھی بتائی,اور صفائی ستھرائی پر زور دیا,واضح رہے کہ الامداد چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے قدرتی آفات جیسے زلزلہ,سیلاب,آتش زدگی,فسادات,وبائی مرض جیسے حالات میں متاثرین کے درمیان روزمرہ کی ضروری اشیاء بروقت فراہم کی جاتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.