بارہویں سائنس MHT-CET/JEE/NEET  امتحانات نہیں دینے یا کم نمبرات پانے والے طلبہ کیا کریں؟ دسویں و بارہویں آرٹس اور کامرس بعد انجینئرنگ ڈپلومہ میں داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10اکتوبر

0

مالیگاؤں (نامہ نگار) ہر سال ہمارے شہر سے ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات MHT-CET/JEE/NEETامتحانات میں شریک ہوتے ہیں۔ جن میں خوش نصیب طلبہ کا انتخاب میڈیکل اور انجینئرنگ میں ایڈمیشن کیلئے گورنمنٹ کی محدود نشستوں پر ہوتا ہے۔ گذشتہ مہینوں میں بارہویں کے نتائج کے بعد تینوں امتحانات منعقد ہوئے۔ان مقابلہ جاتی امتحانات میں جو طلبہ کامیابی حاصل کر تے ہیں وہ ایم بی بی ایس، فارمیسی، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل کورسیس میں داخلہ لیتے ہیں۔لیکن ایسے طلبہ کو کسی وجہ سے ا ن متحانات میں شریک نہیں ہو پائے یا ایسے طلبہ جو کم نمبرات ملنے کی وجہ سے ان پروفیشنل کورسیس میں داخلہ نہیں لے سکتے۔ ایسے طلبہ اور ان کے سرپرست حضرات کیا کریں؟

جو طلباء و طالبات  MHT-CET/JEE/NEETانٹرنس اگزام نہیں دے سکے یا جن کے پییر اطمینان بخش نہیں ہوئے۔ ایسے طلباء و طالبات زیادہ تر بی ایس سی کورسیس میں داخلہ لیتے ہیں یا تعلیم منقطع کر لیتے ہیں۔ طلبہ و سرپرست حضرات کو معلوم ہونا چاہئے کہ بارہویں سائنس (PCM یا PCBگروپ(کے بعد بغیر کسی انٹرنس اگزام کے ان طلبہ کا انجینئرنگ ڈپلومہ کورس کے دوسرے سال میں ایڈمیشن ہوتا ہے۔  اس طرح سے ان طلباء طالبات کا انجینئرنگ ڈپلومہ دو سال کے اندر مکمل ہوجاتا ہے۔

اسی طرح شہر مالیگاؤں میں ہر سال دسویں جماعت میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد تقریباً  8ہزار ہوتی ہے جس میں سے 4ہزار طلباء و طالبات ہی  گیاہویں جماعت میں داخلہ لے پاتے ہیں۔ بقیہ طلباء و طالبات میں سے سو سے دو سو کے قریب طلباء و طالبات ڈپلومہ، آئی ٹی آئی اور اسکل ڈیولپمنٹ کورسیس کرتے ہیں۔ اس طر ح سے ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات ڈراپ آؤٹ کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے اور ان کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے۔ ہمارے شہر میں ہر سال ڈارپ آؤٹ طلباء وطالبات کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ دسویں کامیاب طلباء و طالبات ڈپلومہ انجینئرنگ فیلڈ کا انتخاب کر کے صرف تین سالوں میں اپنا کریئر بنا سکتے ہیں۔ مختلف برانچ میں انجینئرنگ ڈپلومہ مکمل کر لینے کے بعد کمپنیوں میں ملازمت کے بے شمار مواقع ہیں اور خود کا روزگار بھی شرو ع کر سکتے ہیں۔

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ڈپلومہ پولی ٹیکنیک کالجز میں دسویں بعد فرسٹ ائیرڈپلومہ انجینئرنگ اور بارہویں سائنس کے بعد ڈئریکٹ سیکنڈ ائیر ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10اکتوبر2021ہے۔ اس تاریخ کے بعدپورے مہاراشٹر بھرکی پولی ٹیکنیک کالجز میں داخلے بند ہو جائیں گے۔ دسویں کامیاب طلبہ جو انجینئرنگ کی مختلف فیلڈ میں ڈپلومہ کورسیس مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ قبل از وقت داخلہ رجسٹریشن کر والیں۔ جن طلبہ کا دسویں جماعت میں کم نمبرات کی بناء پر گیارہویں میں داخلے نہیں ملا۔ ایسے طلبہ فوری طور پر سال برباد نہ کرتے ہوئے انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس کے سال اول میں ضرور رجسٹریشن کر لیں۔ وہیں بارہویں آرٹس اور کامرس کامیاب طلبہ بھی فرسٹ ائیرانجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس داخلہ لے سکتے ہیں۔اسی طرح جو طلباء وطالبات MHT-CET/JEE/NEETانٹرنس اگزام نہیں دے سکے یا ان کے پییر ٹھیک نہیں ہوئے ایسے طلباء و طالبات بھی ڈئریکٹ سیکنڈ ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں داخلے کیلئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں جس کی آخری تاریخ 10اکتوبر 2021ہے۔

ہمارے شہر مالیگاؤں کی جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی (منصورہ) کے زیر اہتمام مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں لولوہ بو دائی پولی ٹیکنیک کالج میں فرسٹ ائیر اور ڈائریکٹ سیکنڈ ائیر ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں داخلے جاری ہیں۔ جس میں کمپیوٹر انجینئرنگ ڈپلومہ، میکانیکل انجینئرنگ ڈپلومہ اور سول انجینئرنگ ڈپلومہ شامل ہیں۔ اس کالج میں مسلم اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپ بھی دی جاتی ہے نیز مناسب فیس میں معیاری تعلیم کا نظم کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کیلئے 9028254518 پررابطہ قائم کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.