ریلائنس جیو کی بادشاہت برقرار ۔ جولائی میں جوڑے 65لاکھ یوزرس

0

 

l جیو کے کل کنےکشن 44 کروڑ32 لاکھ سے زیادہ ہوئے

l ووڈا ۔ آئیڈیا کے قرےب 14لاکھ کنےکشن گھٹے، ایئر ٹیل کے19 لاکھ بڑھے

l ملک کا وائر لیس سبسکرائبر بیس 118 کروڑ 68لاکھ ہوا

نئی دہلی ۔ 23 ستمبر 2021: ریلائنس جیو نے اپنی لانچنگ کے پانچ سال کے اندر 44 کروڑ32 لاکھ گراہک جوڑ کر اےک نےا ریکارڈ قائم کےا ہے ۔ بھارتےہ ٹیلی مواصلات کی تاریخ مےں اس سے پہلے کوئی بھی کمپنی 44 کروڑ گراہکوں کا ہندسہ نہےں چھو سکی تھی ۔ ٹیلی کام اتھارٹی آف انڈیا یعنی ٹرائی کے ذریعہ ویروار کو جاری رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 میں ریلائنس جیو نے 65 لاکھ سے زیادہ گراہک جوڑکر ےہ مقام حاصل کےا ۔

ملک کی بڑی کمپنی ووڈا ۔ آئیڈیا یعنی وی آئی کو جولائی ماہ مےں اےک بار پھر بھاری نقصان ہوا ہے ۔ جون کے مقابلے جولائی میں 14لاکھ 30ہزار گراہک ووڈا ۔ آئیڈیا کا نےٹ ورک چھوڑکر چلے گئے ۔ قرےب 27 کروڑ یوزرس کے ساتھ وہ مارکٹ میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ یوزرس کے معاملے مےں بھارتی ایئر ٹیل دوسرے نمبر پر قابض ہے ۔ ایئر ٹیل نے جولائی مےں 19لاکھ 42 ہزار کے قرےب یوزرس جوڑے ہےں ۔ ایئر ٹیل کے کل یوزرس کی تعداد جولائی مےں 35 کروڑ 40لاکھ کے قرےب رہی ۔

ریلائنس جیو دےوالی پر نےا 4 جی سمارٹ فون ۔ جیو فون نےکسٹ لانچ کرنے جارہی ہے ۔ جیو فون نےکسٹ کی لانچنگ کے بعد کمپنی گراہکوں کی تعداد مےں بھاری اضافہ ہونے کی امےد کمپنی لگائے بیٹھی ہے ۔ ماہرےن کا اندازہ ہے کہ جیو کا نےا 4 جی سمار ٹ فون، ووڈا ۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل کے 2 جی گراہکوں کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے ۔

وائر لیس سبسکرابئر یعنی بھارت کے موبائل کنےکشن مارکٹ مےں ریلائنس جیو 37;46;34 فیصدی گراہکوں کے ساتھ نمبر ون کی پوزیشن پر بنا ہوا ہے ۔ بھارتی ایئر ٹیل 29;46;83% اور ووڈا ۔ آئیڈیا22;46;91 فیصدی بازار حصہ داری کے ساتھ دوسرے نمبر اور تےسرے نمبر پر قابض ہےں ۔ 9;46;64 فیصدی حصہ داری کے ساتھ بی ایس این ایل چوتھے نمبر پر ہے ۔

ٹرائی کے اعداد و شمار بتاتے ہےں کہ جولائی مےں کل موبائل کنےکشن مےں اضافہ ہواہے ۔ جون کے مقابلے جولائی میں قرےب 60لاکھ نئے کنےکشن جڑے ہےں ۔ رورل سبسکریپشن نمبر مےں بھی قرےب 22لاکھ کی بڑھوتری دےکھی گئی ۔ جون ماہ مےں دیہی بھارت مےں کل کنےکشن کی تعداد 53 کروڑ 45لاکھ سے بڑھ کر جولائی میں 53 کروڑ 67لاکھ کے قرےب ہوگئی ہے ۔ ملک مےں وائرلیس سبسکرائبر بیس 118 کروڑ 68لاکھ سے زیادہ ہوگےاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.