بلڈانہ کے دھاڑ تعلقہ میں آسان اور مسنون نکاح کا انعقاد  صوبہ برار میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کی عمدہ کارکردگی 

0
دھاڑ ضلع بلڈانہ 22
ذوالقرنین احمد: اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے. 7. مارچ.  2021. سے مسلم سماج میں شادی بیاہ میں جاری بے جارسم و رواج کو ختم کرنے کیلئے ایک مہم چلائی گئی تھی
اسان ومسنون نکاح
شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی سرپرستی و زیرے نگرانی
اس مہم کے بہت ہی اچھے ثمرات ونتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں
صوبہ برار کے ضلع بلڈانہ تعلقہ بلڈانہ کے شہر دھاڑ میں آسان اور مسنون نکاح مہم کا آغاز
ملی جانکاری کے مطابق شہر دھاڑ میں اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داران
مولانا محمد کلیم صاحب
مفتی محمد سجاد صاحب اشاعتی
مولانا محمد انیس صاحب
مولانا نعیم صاحب ندوی
حافظ محمد مظہر صاحب
شیخ منشی شیخ گلاب
محمد یوسف محمد وزیر
شیخ طاہر شیخ الہ دین
محمد زبیر محمد یوسف
شیخ افضل شیخ بسم اللہ
عبدالرشید بھائی پاردھ
شیخ لالو شیخ یاسین
شیخ اکرام عبدالقدیر
ان احباب کی ترغیب ومحنت سے. 20. ستمبر 2021 بروز پیر
بعد نماز عصر منگنی کی رسم آسان ومسنون نکاح میں تبدیل ہو گئی  الحمدللہ
ملی جانکاری کے مطابق محمد انیس صاحب ماہورہ تعلقہ جعفرآباد ضلع جالنہ کے فرزند محمد حذیف کی منگنی شیخ حسن صاحب زم زم نگر دھاڑ کی دختر عالیہ پروین ہونے جارہی تھی الحمدللہ ان احباب کی محنتوں سے نکاح میں تبدیل ہوگئی۔
اللہ ربّ العزت زوجین میں اور دونوں خاندانوں میں خوب محبت والفت پیدا فرمائے اور خیر وبرکت نازل فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.