دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب مختار احمد نے آج مرکزی وزیر اقلیتی امور سے ملاقات کی۔

0

نئی دہلی20ستمبر2021: آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب مختار احمد نے مرکزی وزیر اقلیتی امور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین صاحب نے وزیر موصوف سے آئندہ حج2022کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی اور تبادلہ خیال ہوا۔ یاد رہے کہ کورونا عالمی وبا کی وجہ سے حج2020اورحج2021 کے لیے سعودی حکومت نے غیر ملکی عازمین حج کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی۔ ابھی یہ عالمی وبا ختم نہیں ہوئی ہے اور خطرہ ابھی بنا ہوا ہے۔ اسی تعلق سے آنے والے حج کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حج2022 کے لیے ہم حکومت سعودیہ سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور کرونا عالمی وبا کے مد نظرعازمین حج کے لیے جو بھی ہدایات موصول ہونگی ان پر عمل کرانے میں وزارت اقلیتی امور خاکہ بناکر مکمل مدد کرے گا۔

چیئرمین صاحب نے آج کی ملاقات کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقات و گفت و شنید بہت اچھی رہی اور یہ وزیر موصوف کی حج میں ذاتی دلچسپی ہے کہ وہ عازمین حج کی فلاح اور آرام کے لیے ہمہ تن تیار ہیں۔ چیئرمین صاحب نے بھی عازمین حج کی آرام سہولیات کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.