کورونا سے مرنے والوں کے متاثرین کو ملے گی امداداور پنشن دہلی حکومت نے جاری کیا سبھی اضلاع کے مجسٹریٹ کو فنڈ،6200درخواستیں موصول

0

نئی دہلی ،6 ستمبر(شکیل احمد رحمانی)عدالت کی سرزنش کے بعد دہلی حکومت نے آخر کار کورونا سے مرنے والوں کے متاثرین کو مالی امداد اور پنشن دینے کیلئے فنڈ جاری کیا ہے جو اسی ہفتہ سے متاثرین کے درمیان تقسیم کرنے کا کام شروع کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق مہلک کورونا سے اپنے بچوں،والدین اور رشتہ داروں کو کھونے والے متاثرین خاندانوں کو اسی ہفتہ سے مالی امداد کے طور پر 50ہزار روپے تقسیم کرنے کا کام شروع کیا جارہا ہے ۔حکومت نے سبھی ضلع مجسٹریٹ کو مالی امداد دینے کیلئے 15.5کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دہلی میں 25ہزار سے زیادہ لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے ۔حکومت کے پاس جو ریکارڈ ہیں ان میں 6200ایسے بچے ہیں جو کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنوں کو کھویا ہے اور وہ اپنے سنگل سرپرست کیساتھ رہ رہے ہیں ۔وہیں 300سے زیادہ بچے یتیم ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ جن امدای درخواستوں کو منظوری مل چکی ہے،اس درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں امداد دینے کا کام اسی ہفتہ سے شروع کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنشن کیلئے 500سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں،ان کی کچھ دستاویزات نامکمل ہیں اسے مکمل کرنے کے بعد پنشن کے طور پر 2500روپے ماہانہ دینے کا کام ہوگا ۔یہ رقم محکمہ سماجی بہبود کے ذریعے جاری کیا جائیگا ۔حکام نے بتای اکہ جن لوگوں کی پہلے کورونا سے موت ہوگئی ہے اور ان کی جانچ رپورٹ بعد میں آئی ،ایسے معاملے کیلئے جانچ سروے کی جارہی ہے ۔ابھی تک مالی امداد کیلئے 6140درخواستیں موصول ہوئی ہیں ،ان میں 4000درخواستوں کو منظوری نہیں مل سکی ہے یعنی ابھی صرف 11فیصدی ہی درخواستوں کو امداد کیلئے منظوری ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 4000سے زیادہ درخواستیں ماہانہ پنشن کیلئے آئی ہیں ۔واضح ہوکہ کجریوال حکومت نے کورونا سے مرنے والوں،یتیم بچوں،اور سن رسیدہ لوگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے
50000 روپے کی امداد ،ان پر منحصر بچے ہیں تو 2500روپے ماہانہ پنشن،2500روپے انہیں جن کے گھر میں کمانے والے کورونا سے فوت ہوگئے ہیں اور اگر بچے یتیم ہوگئے ہیںتو اسے 25سال کی عمر تک پنشن دینے کا اعلان کیا تھا۔کجریوال حکومت نے یہ اعلان جون میں کیاتھا تب سے یہ امداد دینے پر کافی مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے تب عدالت نے سرزنش کی کہ کورونا سے جو لوگ فوت ہوگئے ہیں ان کے متاثرین کو جلد امداد کی سہولیات پہنچائی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.