عوامی کرفیو کا اثر ستیہ گرہ پر نہیں پڑیگا:فیض

0 27
سمستی پور(محمد مصطفیٰ)عوامی کرفیو کا اثر سمستی پور کےستیہ گرہ پر نہیں پڑے گا۔ستیہ گرہ عام دنوں کی طرح ہیں اتوار کے روز بھی جاری رہے گا ۔یہ باتیں راشٹریہ جنتا دل کے صوبائی نائب جنرل سیکرٹری فیض الرحمن فیض نے جاری ایک پریس بیان میں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا عوامی کرفیو دراصل ایک ڈھکوسلہ ہے اور اسکی آڑ میں مودی جی شہریت قانون کے خلاف دلی کے شاہین باغ سمیت پورے ملک میں چل رہے بے مدت ستیہ گرہ و دھرنا پروگرام کو متاثر کرنے کی کوشش کرنا چاہ رہی ہے ہم انکے اس طرح کی کسی  کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم شاہین باغ کی ماں،بہنوں اور بچیوں کے حوصلے اور جذبات کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے حکومت کی اپیل کو پوری طرح سے مسترد کرتے ہوئے اتوار کے روز بھی پوری قوت کے ساتھ تحریک کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہم شاہین باغ کے اس اعلان کا نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ اسکا خیر مقدم بھی کرتے ہیں۔جناب فیض نے کہا کہ ہماری لڑائی شہریت قانون کے خلاف ہےجس طرح سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے قانون کو پاس کرامت ہم لوگوں پر مسلط کیا گیا ہے ہم اسی لوک سبھا اور راجیہ سبھا یا سپریم کورٹ کے ذریعہ اسے خارج نہیں کئے جانے تک اپنی تحریک کو شاہین باغ کی طرز پر جاری رکھینگے۔حکومت آ ج ہمیں کرونا کا خوف دکھاکر تحریک کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے کل کوئی اور خوف دکھاکر تحریک کو متاثر کرنے کی کوشش کریگی لیکن ہمیں انکے ذریعہ پیدا کئے گئے کسی بھی خوف سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں اس بات پر مکمل یقین ہے کہ موت برحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی صرف ملک اور آ ئیں کو بچانے کی نہیں ہے بلکہ اپنے وجوداور مستقبل کو بچانے کی بھی لڑائی ہے اسلئے مسلمانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اس لڑائی کو مضبوطی کے ساتھ انجام تک پہنچائیں۔آج اگر ہم اس لڑائی کو لڑنے میں ناکام ہو گئے تو ہمارے وجود پر سوالیہ نشان کھڑا ہو جائیگا اسلئے اپریل مہینے سے شروع ہونے والے این پی آ ر کا مکمل طور بائیکاٹ کرنے کے لئے تیار رہیں اور اسکے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا کریں اور گائوں محلے میں اسکے لئے ایک کمیٹی بنائیں تبھی آ پکی لڑائی کامیاب ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.