کورونا سے بچاؤ کو لیکر دلت غریبوں میں جنگی سطح پر بیداری مہم چلائیں گی مالے،دھریندر جھا

دلت،غریب،پسماندہ علاقے میں ماسک،سینیٹائزر،صابن،پلیچنگ مفت تقسیم کریں گے مالے کارکنان

0 35
 سمستی پور ،(محمد مصطفیٰ)کورونا جیسی
  سنگین مرض کی روک تھام کے لئے سی پی آئی مالے دلت غریبوں کی آباد کاری پر توجہ مرکوز کرکے جنگی سطح پر بیداری مہم چلائے گی۔اور مفت میں ماسک ، سینیٹائزر ، صابن ،پلیچنگ پاؤڈر وغیرہ بھی تقسیم کریں گے، یہ ایک خوفناک وبا ہے۔اس سے بچانے کے لئے   سی پی آئی مالے ہر ممکن کوشش کرے گی۔  اسے لیکر پارٹی کے سارے کارکنان گاؤں گاؤں جائیں۔  یہ باتیں سنیچر کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے قریب سی پی آئی مالے استھائ کمیٹی کے ایک مختصر اجلاس سے خطاب کرتے پولیت بیورو ممبر و کھیگرامس کے قومی جنرل سکریٹری کامریڈ دھریندر جھا  نے کہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے راشٹر کے نام خطاب میں تقریر تھا ، راشن کی کمی تھی، اہل وطن انتظار کر رہے تھے کہ وزیر اعظم کورونا سے لڑنے کے لئے کی جانے والی حکومتی تیاریوں کے بارے میں معلومات دیں گے ، لیکن انہوں نے تالیاں بجانے ، تھالی اور گھنٹی بجانے کی بات کی ، جبکہ یہاں 90 فیصد مکان بغیر بالکونی کے ہے۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وطن عزیز کو اپنے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مار دلت غریب اور روز مرہ مزدور اس بیماری کا سب سے زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔  انہیں روز کما کر اپنا گھر چلانا پڑتا ہے۔  ان کے یہاں کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔  ایسی صورتحال میں حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کے لئے راشن ، خوراک ، دوائی وغیرہ کا بندوبست کرے۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کے تمام اسپتالوں میں اس مرض کی جانچ کی جائے ، دوائیں ، بستر ، ایمبولینسیں ، اسپرے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔  اس اجلاس کی صدارت سی پی آئی مالے کے ضلع سکریٹری پروفیسر امیش کمار نے کی جبکہ امیت کمار ، پھول بابو سنگھ ، سریندر پرساد سنگھ ، جیوچھ پاسوان متھلیش کمار وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.