*چند مٹھی بھر فرقہ پرست طاقتیں لونی کے پرامن فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کر رہا ہے- جمعیت علماء لونی نے اعلی افسران سے ملاقات کرکے کاروائی کی مانگ کی

0 24

لونی (یاسین صدیقی قاسمی بیورو چیف غازی آباد اسٹار نیوز ٹوڈے )
لونی ہمیشہ باہمی خیر سگالی ، اور آپسی بھائی چارگی کو قائم رکھتا ہے ۔ ہندو یا مسلم دونوں باشندے ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں اور باہمی ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہیں لیکن کچھ دنوں سے نام نہاد رہنما اور سماج دشمن عناصر اپنی سیاست چمکانے کے ارادے سے لونی خطے کی فضا خراب کرنے کی کوشش کر رہاہے۔حال ہی میں لونی میں ان نام نہاد رہنماؤں اور سماج دشمن عناصر کی وجہ سے ایسے کچھ واقعات پیش آئے ہیں جس کی وجہ سے لونی خطے میں فساد برپا ہوسکتا تھا۔ اوریہ لوگ مستقبل میں بھی ایسے واقعات کرسکتے ہیں۔مذکورہ باتیں جمعیۃعلماءہند شہر لونی کا ایک وفد ڈی ایم، ایس ایس پی غازی اباد سے مل کرکہا اور ایک میمورنڈم بھی دیا جس میں فرقہ پرستوں کے ذریعے سے کیے گئے تمام حادثات کو تاریخ بتاریخ جگہ کی نشاندہی کے ساتھ بتایا گیا ہے-جومندرجہ ذیل ہیں ایک طرف ملک کے دارالحکومت میں فسادات کے دوران ، لوگوں میں ہنگامہ برپا تھا ، اور دوسری طرف دہلی کی سرحد سے ملحق لونی میں ، کچھ سیاستدان اور سماج دشمن عناصر ماحول خراب کرنے کے لئے بہت زیادہ کوشش میں تھے۔. (1). *27فروری2020* کو تھانہ لونی بارڈر کے آریہ نگر ، میں ماجد بن یامین نامی شخص کو روی دھوبی نامی شخص نے اس کے گھر کے باہر گاڑی کھڑی کرنے کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ لیکن کسی وجہ سے ، گولی نہیں لگی اور سماج دشمن عناصر اس شخص کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا ، جائے واقعہ پر سی سی ٹی وی کیمرہ میں واقعہ کے قید اور نامزدایف آئی آر ہونے کے باوجود ، مذکورہ مجرم کالونی میں آزادانہ گھوم رہا ہے جس سے پولیس کی نیت پر سوال اٹھتا ہے ۔. (2) *27فروری 2020* کی رات دس بجے کے قریب ، لونی نٹھوڑہ روڈ پر جہاں نگر پالیکا پریشد کی جانب سے کچرا پھینکا جارہا ہے ، متنازع جانور کی کھال اور اور مانس کو پھینک کر بھاگ گیا مقامی لوگوں نے مذکورہ افراد کو پکڑنا چاہا ، لیکن اندھیراکا فائدہ اٹھا کر کار سے نٹھورا گاؤں کی طرف بھاگنےمیں کامیاب ہو گیا
مقامی لوگوں نے 100 نمبر پر کال کی اور علاقائی پولیس کو آگاہ کیا ، پولیس موقع پر پہنچ کر متنازعہ چیزوں کو اپنے تحویل میں لے کر مسلمانوں سے سے صبر و تحمل سے کام لینے اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی لیکن کی دن گذرنےکے بعدبہی ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔. (3). *15 مارچ 2020* کو ایک بار پھر ، لونی 2نمبر میں واقع نیلم فیکٹری کمپاؤنڈ میں کسی جانور کے بڑے پیمانے پر ٹکڑے ڈال کر لونی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ، لیکن پولیس انتظامیہ کے مستعدی کی وجہ سے حالات خراب ہونے سے بچ گیا-ان واقعات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ بالا سماج دشمن عناصر مسلم معاشرے کو بدنام کرنے ، لونی کے باہمی بھائی چارے کو ختم کرنے اور لونی کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعیت علمائے ہند لونی نےمطالبہ کرتے ہوےکہا کہ ایسی مکروہ ذہنیت رکھنے والے افراد جو علاقے کا ماحول خراب کررہے ہیں اور جو قانون سے خوفزدہ نہیں ہیں اور انتظامیہ کی کے لئے بھی پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔ اگر انھیں روکا نہیں گیا تو یہ لوگ لونی کے اچھے ماحول کوخراب کردےگا اسلے ان نام نہاد لیڈر اور فرقہ پرست کے خلاف گہری تحقیقات کرکے سخت سے سخت کاروائی کی جائے ڈیم ایم اور ایس ایس پی غازی آباد نے جمعیت کے وفد کو سخت سے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ڈی ایم ایس ایس پی کی ملاقات کے بعد وفد نے اطمینان کا اظہار کیا وفد میں لونی کی دونوں جمیعت کے کارکنان شامل تھے _

Leave A Reply

Your email address will not be published.