شیگاؤں میں آسان و مسنون نکاح کا انعقاد 

0
شیگاؤں ضلع بلڈانہ 25 جولائی ذوالقرنین احمد: اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مہاراشٹر ضلع بلڈانہ کی جانب سے آسان مسنون نکاح مہم چلائی جارہی ہے جس کی بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں الحمدللہ آج 25 جولائی بروز اتوار کو جہیز کے لین دین اور دیگر تمام خرافات اور رسومات سے پاک بہت سادگی سے ایک اور نکاح مسجد ابوبکر زم زم نگر شیگاؤں میں اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ضلع کنوینیر مفتی محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی مہتمم دارالعلوم احیائے سنت لوہارہ نے پڑھایا،اسلام میں نکاح کو آسان کرنے کیلئے کہا گیا ہے، تاکہ زنا مشکل ہوجائے، آج کے دور میں شادیوں میں بے جا رسومات  مہنگی شادیوں اور لین دین، نمائش کی وجہ سے نکاح کو مشکل ترین بنادیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عام متوسط طبقے کے افراد کا شادی کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے، والدین، خاندان، معاشرے کے خودساختہ معیارات کی وجہ سے نکاح کو مشکل بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج نوجوان لڑکے لڑکیاں شادی کی عمر کو پہنچنے کے باوجود بے نکاح اپنی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہے۔ نکاح کو آسان کرنے کیلئے اصلاح معاشرہ کمیٹی کے تحت مہم چلائی جارہی ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں جو نوجوانوں کیلئے قابل تقلید ہے۔ مفتی محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی نے آسان مسنون نکاح کے سلسلے میں مختصر اور جامع خطاب فرما کر دولہا دولہن اور دونوں خاندانوں کو مبارکباد پیش کی اس نکاح کو سادگی سے کروانے کے لیے شہر کی مشہور و معروف مذہبی و سماجی شخصیت جمیعۃ علماء ضلع بلڈانہ کے نائب صدر حاجی سید محمود صاحب شیگاؤں کے مشورہ اور ولی دولہا کریم خان ابن عباس خان صاحب اسی طرح شیخ حکیم صاحب مستری ولد شیخ اسماعیل صاحب نیز سید یاسین ابن سید رشید صاحب کی کوششوں سے یہ نکاح سادگی کے ساتھ انجام پایا حاجی سید احمد صاحب نے پرسوز دعا فرمائی اور حاضرین نے دولہا دولہن کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازا شہر بھر میں اس نکاح کی ستائش ہورہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.