تجاوزات ہٹانے گئے سی او کو مقامی باشندوں نے بنایا 6 گھنٹے تک یرغمال پولیس فورس کے ساتھ کی گئی ہاتھا پائی،جیپ کی ہوا نکالتے ہوئے کیا سڑک کو جام

0
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے کلیان پور بلاک کے تحت چکمیہسی تھانہ حلقہ کے سید پور گاؤں میں مہادلت بستی بازار سمیتی کے قریب لوگوں نے تجاوزات ہٹانے کو لیکر سڑک جام کرتے ہوئے سی او ابے پد داس کو یرغمال بنا دیا ،اگر مقامی باشندوں کی مانے تو سی او تجاوزات ہٹانے کے لئے سید پور وارڈ نمبر 03 کا باشندہ شمبھو داس کا مکان توڑوا رہے تھے،اسی دوران سی او ابھے پد داس کو مقامی باشندوں نے 6 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھے رہا،مقامی باشندوں نے بتایا کہ مہادلت شمبھو داس کو بے گھر کردیا گیا  مقامی باشندوں نے کہا کہ جب تک مہادلت کا گھر نہیں بن جاتا ، تب تک سی او کو یرغمال بنائے رہیں گے ،جیسے ہی اسکی اطلاع ضلع انتظامیہ کو ہوئی آنا فانا میں چکمیہسی تھانہ کی پولیس اور کلیان پور ،پوسا ،اور پولیس لائن سے اضافی فورس پہنچ گئی، مقامی باشندوں کو کافی سمجھا بجھا کر سی او کو آزاد کرانے کی کوشش میں فورس لگی ہوئی تھی لیکن مقامی باشندے ماننے سے انکار تھے،اس دوران جب سی او سے بات کی گئی تو سی او نے بتایا کہ  ایس ڈی او کی ہدایت پر میں تجاوزات ہٹانے آیا تھا اسی دوران مقامی باشندوں نے سی آئی ستنارائن پانڈے کو مار پیٹ کر زخمی کردیا۔ غیر مہذب زبان کا استعمال کیا گیا ،پولیس جیپ کی ہوا نکال دی گئی ،پولیس فورس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی اور سید پورٹ ہاٹ کے قریب سڑک کو جام کر کے  احتجاج کرنے لگے اور مجھے بھی یرغمال بنا لیا گیا،سی او نے کہا کہ فی الحال ٹوٹے ہوئے گھر پر پنی دینے اور کرمچاری کے ذریعہ جائزہ لیا جا رہا ہے،وہیں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بغیر نوٹس دیئے ہوئے ہی یہ گھر توڑوایا گیا ہے،جسکی وجہ سے یہ غریب بے سہارا ہو گیا ہے،اب یہ غریب کہاں رہے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.