بھاجپا لیڈر ذاکر حسین پر جان لیوا حملہ

0 45
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ حلقہ کے دھرم پور میں بھاجپا اقلیتی سیل کے صوبائی نائب صدر محمد ذاکر حسین پر بدمعاشوں نے جان لیوا حملہ کر دیا جس میں وہ بری طرح سے زخمی ہو گئے مقامی باشندوں نے آناً فاناً میں علاج کے لئے انھیں صدر اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے دربھنگہ ریفر کر دیا،واضح ہوکہ چار کی تعداد میں دھرم پور کے ہی رہنے والے گائے تسکروں نے انکے رہائش پر پہنچ کر دو لاکھ روپیہ کی مانگ کی جب انہوں نے دینے سے منع کر دیا تو انہوں نے جان لیوا حملہ کر دیا جس کی وجہ سے انکا ایک ہاتھ ٹوٹ گیا ،جب اسکی اطلاع مقامی باشندوں کو ہوئی تو مقامی باشندے وہاں پہنچے اسکے بعد چاروں بدمعاش بھیڑ جوٹتے ہوئے دیکھ کر بندوق لہراتے ہوئے رفو چکر ہو گئے،محمد ذاکر ہمیشہ گائے تسکروں کو روک تھام کیا کرتے تھے،وہیں اس معاملے کو لیکر تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے،تھانہ انچارج ویکرم آچاریہ نے کہا کہ پولیس بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے ماری کر رہی ہے بہت جلد بدمعاش پولیس کی گرفت میں ہونگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.