مرکز تحفظ اسلام ہند کے ہفت روزہ کانفرنس بسلسلہ عشرۂ  ذی الحجہ و قربانی کا آج اختتامی اجلاس! آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کی زیر صدارت منعقد ہوگا یہ پروگرام! مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا عمرین محفوظ رحمانی، مولانا ابو طالب رحمانی بطور مہمانان خصوصی شریک ہونگے!

0

بنگلور، 19؍ جولائی (پریس ریلیز): مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام گزشتہ ایک ہفتے سے ”سلسلہ عشرۂ  ذی الحجہ و قربانی“ پورے زور و شور کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ ہزاروں لوگ اس سلسلے سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ اس سلسلے کی سب سے اہم کڑی”عظیم الشان آن لائن ہفت روزہ کانفرنس بسلسلہ عشرۂ  ذی الحجہ و قربانی“ ہے۔ جو روزانہ رات بعد نماز عشاء منعقد ہوتی ہے۔ اس کانفرنس سے اب تک ملک کے مختلف اکابر علماء کرام خطاب فرما چکے ہیں۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے بانی و ڈائریکٹر محمد فرقان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس کانفرنس کا اختتامی پروگرام آج بروز پیر بتاریخ 19؍ جولائی 2021ء رات 8:45 بجے منعقد ہونے جارہا ہے۔ انہوں تفصیلات بتاتے ہوئے فرمایا کہ اختتامی پروگرام کی صدارت عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت مرشد الامت حضرت اقدس مولانا سید محمد رابع حسنی صاحب ندوی دامت برکاتہم (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ) فرمائیں گے اور انہیں کے خطاب و دعا سے یہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگا۔ علاوہ ازیں اس عظیم الشان اختتامی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی مدظلہ (کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد)، شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ صاحب رحمانی مدظلہ (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و سرپرست مرکز تحفظ اسلام ہند)، خطیب بے باک حضرت مولانا ابو طالب صاحب رحمانی مدظلہ (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) شریک رہیں گے اور کانفرنس سے خطاب بھی فرمائیں گے۔ مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے برادران اسلام سے گزارش کی کہ وہ آن لائن ہفت روزہ کانفرنس کی اس عظیم الشان اختتامی نشست میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر حضرات اکابرین کے خطابات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ قابل ذکر ہیکہ یہ کانفرنس مرکز تحفظ اسلام ہند کے آفیشیل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج تحفظ اسلام میڈیا سروس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.